اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جب ملتا ہے تو کیوں نہ کھائیں، ویسے آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہے ناں میرے پراٹھا کھانے میں۔
 

damsel

معطل
میں بوریت کی انتہاؤں کو چھوتے ہوئے یہاں کی ہر پوسٹ پڑھ رہی ہوں اور اپنی بہن کی منتیں کر رہی ہوں کہ اگر اس کے آفس میں کوئی ویلا/ویلی ہو تو اس کی آئی ڈی دے دے تاکہ کسی نا کسی کا تو سر کھاوں۔:(
 
میں ابھی گھر ایا ہوں۔۔۔۔ میرا نیٹ گڑ بڑ تھا دو دن سے ۔۔۔۔ اب اتے ہی اسے چیک کر رہا ہوں ۔۔۔۔ لیجئے چائے بھی اگئی ۔۔۔۔
بس نئی چیز جو اج محسوس ہورہی ہے وہ ہے میرے کک کا رنگ اور چائے کا رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں ہی تازہ مطلقہ کی شبیہ لگ رہے ہیں
 

حسن علوی

محفلین
چائے پی جا رہی ھے اور وہ بھی اکیلے اکیلے:(

میں اسپورٹس نیوز پڑھ رہا تھا، شعیب اختر پر پانچ سالہ پابندی لگ چکی ھے۔ وہ تو گیا بیچارہ کام سے
 
چائے پی جا رہی ھے اور وہ بھی اکیلے اکیلے:(

میں اسپورٹس نیوز پڑھ رہا تھا، شعیب اختر پر پانچ سالہ پابندی لگ چکی ھے۔ وہ تو گیا بیچارہ کام سے

یار خا صا بدتمیز انسان ہے۔۔۔۔ لیکن پھر بھی اس کے خلاف فیصلہ دے کر اچھا نہیں کیا بورڈ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
انسان تو واقعی بدتمیز ھے اس میں تو کوئی شک نہیں مگر بات وہی ھے کہ 'خدا جب حسن دیتا ھے نزاکت آ ہی جاتی ھے'۔ مطلب جو خصوصیت اور اعزاز اس کے پاس ھے وہ صرف اسی کے پاس ھے اب تک تو نخرے تو کرے گا ہی نا۔
 
ہاں جو بھی ہے مگر یار لوگ اپنے ہیروز کا فیور کرتے ہیں یہاں مشرف کے یار "نسیم اشرف" کا طریقہ کار ہی الٹا ہے۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
بالکل درست کہا آپ نے، ایسے لوگ روز روز تو پیدا نہیں ہوتے نا۔ جو بھی ہوا میرے خیال میں تو برا ہی ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ ڈرائیور ڈیوٹی سے ہو ہی آؤں، پھر خیال آتا ہے کہ آج ڈیوٹی بھی بہت لمبی ہے۔
 
میں بھی ابھی ایا ہوں۔۔۔۔۔ چائے پی رہا ہوں اور خوبصورت گیت سن رہا ہوں۔۔۔۔

پھر چھڑی رات بات پھولوں کی
رات ہے یا بارات پھولوں کی
پھول کے ہار پھول کے گجرے
شام پھولوں کی رات پھولوں کی

آپکا ساتھ ساتھ پھولوں کا
آپ کی بات بات پھولوں کی
پھول کھلتے رہیں گے دنیا میں
روز نکلے بات پھولوں کی

وغیرہ وغیرہ
 

شمشاد

لائبریرین
آج بڑی لمبی ڈرائیور ڈیوٹی کرنی پڑی، تقریباً پانچ گھنٹے۔ بہت تھکاوٹ ہوئی۔ ابھی چائے پی کر کپ رکھا ہی ہے۔
 

damsel

معطل
چائے اور تھکاوٹ کے مابین کیا رشتہ ہے میں آج تک نہیں سمجھ پائی

ویسے مین اس وقت کچھ سوچ رہی ہوں
 
چائے اور تھکاوٹ کے مابین کیا رشتہ ہے میں آج تک نہیں سمجھ پائی

ویسے مین اس وقت کچھ سوچ رہی ہوں

چائے اور تھکاوٹ میں اب تک یہ پتہ نہیں چلا کہ ان میں سے ساس کوں ہے اور بہو کون۔۔۔ کیونکہ دونوں ایک دوسرے کی جانی دشمن ہوتی ہیں۔۔۔۔

ہو سکتا ہے اپ بھی یہی سوچ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے مذاق سے ہٹ کر ۔۔ کبھی کبھی انسان کسی خیال میں بھی بے خیال ہو جاتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top