اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
اور میں عقل داڑھ کا درد برداشت کر رہی ہوں۔ اور سوچ رہی ہوں کہ ان کو نکلوا دوں۔:(
 

ماوراء

محفلین
عندلیب،عموماً عقل داڑھ 17 سے 25 سال کے درمیان میں نکلتی ہے۔ آپ کے نکلی تھی کیا؟ میری تو دو سال سے نکل رہی ہے، لیکن پتہ نہیں کتنا عرصے لگے گا۔:confused:
 

ماوراء

محفلین
ناک کے رستے سے عقل داڑھ باہر۔۔۔یااللہ۔۔۔ایسا ہوتاتو نہ کبھی دیکھا نا کبھی سنا۔۔۔۔:confused:

اچھا، شمشاد بھائی، یہ مرچوں کی دھونی کیسے لینی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء یہ اصل میں زینب کے لیے لکھا تھا کہ درمیان میں تمہارا اور عندلیب کا پیغام آ گیا۔
 
ناک کے رستے سے عقل داڑھ باہر۔۔۔یااللہ۔۔۔ایسا ہوتاتو نہ کبھی دیکھا نا کبھی سنا۔۔۔۔:confused:

اچھا، شمشاد بھائی، یہ مرچوں کی دھونی کیسے لینی ہے؟
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :fun:
شمشاد بھائی کا جواب میں کیسی اچھی جگہ پوسٹ ہوا کہ لگ رہا ہے ماوراء کو مشورہ دے رہے ہیں۔۔۔ :lll: قہقہے چھوٹ رہے ہیں میرے تو۔۔۔۔:grin:
 

مغزل

محفلین
ایک پوسٹ پڑھ رہا ہوں ۔۔ اب چونکہ میری انگریزی بہت کمزور ہے۔۔ لہذا گزارش ہے کوئی اس کا اردو ترجمہ کردے۔۔ اور مجھے ذاتی مکتوب میں روانہ کردے۔۔۔ بڑا ثواب ہوگا،،

Urdu awards event set for May 15Published: Sunday, 11 May, 2008, 01:26 AM Doha Time


THE annual Aalmi Frogh-e-Urdu Adab Awards ceremony and the Aalmi Mushaira (International poetry symposium) will be held at the Doha Sheraton on May 15.
“More than 20 Urdu poets, writers and scholars from Pakistan and India will arrive in Doha in the next few days to take part in the grand annual event,” Mohamed Atiq, chairman, board of patrons, Majlis Frogh-e-Urdu Adab, said.
Mohamed Mansha Yad from Pakistan and Prof. Varis Alvi from India will receive the top awards at the ceremony. The awards were instituted by the Majlis, a literary society, in 1996, to honour Urdu writers and scholars for their lifetime achievements, and thereby to promote the Urdu language. It carries a cash prize of Rs300,000 which will be shared equally by the two winners, and a gold trophy for each.
The grand mushaira will be presided over by the renowned poet Ahmed Faraz from Pakistan.
The guest poets from India include Nida Fazli, Sardar Panchi, Naeem Akhter Burhanpuri, Hafiz Abdul Mannan, Popular Meeruti, Shayama Singh Saba and Mohamed Alvi.
From Pakistan, the guest poets are Mohamed Anwer Masood, Mohamed Aslam Kaulsary, Azm Behzad, Mohamed Saleem Kouser, Liaqat Ali Asim, Rehana Roohi and Firtash Syed.
Two poets - Dr Zohra Serwat and Zahoor ul-Islam Javed - have also been invited from the UAE.
Other guests include Dr Mohamed Ali Siddiqui from Pakistan and Salahuddin from the UAE. The Majlis will also release a souvenir on the occasion.
Last year, the society organised the Aalmi Mushaira in memory of its founder, Malik Museeb ur-Rehman, who died in April 2006.
Those interested to get free invitation cards to the event may contact Shaukat Ali Naz (5559583) or Javed Humayun (5391557). Passes can also be obtained from the Shezan Hotel reception from tomorrow (4865225).
 
اور میں عقل داڑھ کا درد برداشت کر رہی ہوں۔ اور سوچ رہی ہوں کہ ان کو نکلوا دوں۔:(

سسٹر ماورا ۔۔۔۔ بڑی عجیب بات ہے آجکل کافی لوگوں کو اس کی تکلیف بڑھ رہی ہے۔۔ کسی اور نے بھی ہمیں فون پر اس تکلیف سے متعلق علاج دریافت کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں نام یاد نہیں آ رہا ہے بس:)
 
اور میں لکیروں سے کھیل رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ پوائنٹر کی نوک سے اپورڈ اسٹروک لگا رہا ہوں۔۔۔۔۔ با نام سوچیں ، پوئنٹر کی نوک اور کاغذ پر بکھرتے خیال

اس عصر کے بازار میں یوسف سا بکا ہوں
پہنچے گا کوئی مری قیمت کے برابر
 

شمشاد

لائبریرین
ایک چھوٹی سی انگھیٹی لیں، اس میں کوئلے جلائیں، جب سرخ ہو جائیں تو پانچ چھ سرخ اس میں ڈال کر اس کو گود میں رکھیں اور اوپر ایک کپڑا لے لیں تا کہ دھواں باہر نہ جائے۔ اب جتنا دھواں ہو کوشش کریں کہ ناک کے راستے اندر جائے۔ چودہ چھوڑ جتنے بھی طبق ہیں سب کے سب روشن ہو جائیں گے۔
 

مغزل

محفلین
آہا ہا ہا ۔۔ کیوں ننھی سی جان لینے کے درپے ہیں جناب۔۔
یہ تو صریحاَ اقدامِ خود کشی ہوگا۔۔۔
توبہ ہے آپ سے جناب۔۔۔
لگتا ہے خرم اس مشورے پر عمل کرنے کو پر تول رہے ہیں۔۔ جھبی تو آپ کی مفید پوسٹ کا شکریہ ادا کیا ہے،۔۔۔:grin:
 

مغزل

محفلین
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ محسن بننے پر سب کو مبارکباد دی جاتی ہے اور مجھے کسی نے بھی مبارکباد نہیں دی۔۔۔
اوں اوں اوں۔۔۔۔ میرا احسان کوئی نہیں مانتا۔۔
 

تیشہ

محفلین
اور میں عقل داڑھ کا درد برداشت کر رہی ہوں۔ اور سوچ رہی ہوں کہ ان کو نکلوا دوں۔:(


:confused:

پھر سے :rolleyes:

چھے ، سات مہینے پہلے تمھیں یہ درد ہورہا تھا اور ابھی تک ہوئے ہی جارہا ہے :rolleyes::confused:
حیرت ہے سب کو عقل داڑھ نکل آتی ہے ایک مجھے کیوں نہیں نکلتی :( ابھی پرسوں فرزانہ بھی فون پر یہی بتا رہی تھیں کہ انکی عقل داڑھ نکل رہی ہے بہت دنوں سے انکو تکلیف دے رہی ہے اور ساتھ میں باربی کیو کھانے کو نکل رہی تھیں :confused:
میں کیا نکلؤاوں ،، میری شاید کبھی نکلے ہی ناں
zzzbbbbnnnn.gif
مجھے تو عقل داڑھ کا پتا ہی تم سب سے سنکر لگا ہے ورنہ قسم سے مجھے نہیں پتا تھا داڑھ کا لنک عقل سے ہے :(
میری ایک ہی بار تکلیف ہوئی تو جاکر نکلوا آئی تھی یہ سوچکر کہ شاید کیڑا لگ رہا ہے تو درد دے رہا ہے ۔ :(:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top