اچھا میں سمجھا ایسے ہی پڑوسن سے گپ شپ لگانے کا موڈ ہو رہا ہے تو گھنٹہ بھر تو چلے گی یہ گپ شپ، تو فون کر کے پیسے کیوں ضائع کرنے، کھڑکی میں کھڑی ہو جائیں اور باتیں شروع۔ جیسے لاہور میں اندرون لاہور کی ہمسایاں کرتی ہیں۔
نہیں جناب ،، مناہل انکے ساتھ جایا کرتی ہیں ہر ہفتے کو یہ اپنے بچوں کے ساتھ مناہل کو بھی لے جاتا ہے ۔ تو ان کا ہفتے ، اتوار کا جانا دوپہر ایک ، دو بجے کا جانا ہوتا ہے اور رات نو ، دس سے پہلے نہیں لوٹتے ۔ اس لئے ہمیں مناہل کا پتا کرنا ہوتا ہے ۔ مگر مناہل کو تو یاد ہی نہیں رہتا ہم اسکی راہ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور یہ پڑوسیوں کے بچوں کے ساتھ پارک ، میکڈونلڈ ، انکی نانی کے گھر ،
ہفتے ، اتوار میری مناہل ،، ایسے لگتی ہے ہماری کم انکی زیادہ ہے ۔ سویر ناشتہ ہوتے ہی انکے گھر ، اور رات کو واپس آتی ہے ۔ اتنی زیادہ گھل مل گئیں ہیں اسکی بیٹی بھی مناہل ہی کی ہم عمر ہے ۔
ورنہ فون کرنے کیا ضرورت ہے ہمارے ڈور آمنے سامنے ہیں ، کچن سے بھی آواز لگا کر بات کی جاسکتی ہے ۔