اس وقت آپ کیا کر رہے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میرا اندازہ بھی یہی کہتا تھا شمشاد بھائی:)۔ ویسے آپ فلمیں کیوں نہیں دیکھتے(ہے تو نامعقول سا سوال لیکن میں آپ کا جواب سننا چاہتی ہوں)

پہلے کبھی کبھار دیکھ لیتا تھا، پھر یہی سمجھ میں آیا کہ یہ سب جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔ موجودہ دور کی فلمیں عریانی اور بے حیائی میں اتنی آگے بڑھ گئی ہیں کہ افراد خانہ اکٹھے بیٹھ کر دیکھ ہی نہیں سکتے۔ کم از کم میرے گھر کا ماحول ایسا ہی ہے۔ آپ کو حیرت تو ہو گی لیکن آپ کو بتاؤں میں نے تو اب اپنے گھر میں ٹی وی بھی نہیں رکھا ہوا۔
 
زینب

محفلین
اپ بتابھی دیتی تو بھی کیا ہوتا پہاجی اپ نے کھانا ہو گا پڑاٹھا اور میں نے کھایا بریڈ اور انڈا
 
damsel

معطل
پہلے کبھی کبھار دیکھ لیتا تھا، پھر یہی سمجھ میں آیا کہ یہ سب جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔ موجودہ دور کی فلمیں عریانی اور بے حیائی میں اتنی آگے بڑھ گئی ہیں کہ افراد خانہ اکٹھے بیٹھ کر دیکھ ہی نہیں سکتے۔ کم از کم میرے گھر کا ماحول ایسا ہی ہے۔ آپ کو حیرت تو ہو گی لیکن آپ کو بتاؤں میں نے تو اب اپنے گھر میں ٹی وی بھی نہیں رکھا ہوا۔

:) بہت اچھی بات ہے شمشاد بھائی میں بھی یہی سوچتی ہوں کہ گھر میں ٹی وی نہ ہوں بہت وقت ضائع ہوتا ہے اور پھر فیملی ایک ساتھ وقت گزارنے کی بجائے ٹی وی کے ساتھ وقت گزارنے پسند کرتی ہے۔ اگر آپ غور کریں تو یقینآ اپنے بچوں اور دوسرے بچوں میں شاید ایک واضح فرق محسوس کریں۔ وہ یقینآ زیادہ معصوم ہوں۔
حالانکہ اثر تو والد بزرگور پر بھی آنا چاہیئے لیکن انھوں نے بچپن مین ٹی وی زیادہ دیکھ لیا ہوگا:grin:
 
زیک

مسافر
غصہ کر رہی ہیں اور موڈ "خوش" رکھا ہوا ہے؟؟ :confused:

میں تو ابھی اپنے بلاگ پر کچھ لکھ کر فارغ ہوا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ تو اب تک زائل ہو چکے، اب تو مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ ٹی وی پر ملکہ پکھراج " ابھی تو میں جوان ہوں " گایا کرتی تھیں۔
 
ماوراء

محفلین
ابھی مکمل کہاں ہوئی ہے۔ ابھی تو امتحانات باقی ہیں۔ جو کہ اگلے ماہ 5 تاریخ سے شروع ہونگے۔ انشاء اللہ :)

آدھا دن تو محفل پر ہوتے ہیں، پڑھتے کس وقت ہیں، یا پھر بہنوں کی طرح ذہین ہیں اور اسی دن تیاری کرتے ہیں، جس دن پیپر ہو؟
 
ماوراء

محفلین
میں تو سوچ رہی ہوں کہ بارہ بجنے والے ہیں۔۔اور ابھی میرے اتنے کام باقی ہیں، کون سا کام کروں اور کون سا نہیں۔ :confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top