مبارکباد اس چمن (اردو محفل) میں یہ بہار تیرے دم سے

فرقان احمد

محفلین
بہت شکریہ بھیا:)
خوشیاں تو سب کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اب اسی تھریڈ کو دیکھ لیجیے ۔اگر آپ سب محفلین اس خوشی میں شریک نا ہوتے .. آپ سب کی محبت اس لڑی کو رونق نا بخشتی ۔۔ تو اکیلے اس تھریڈ کی کیا ویلیو ہوتی:)
آپ سے گلہ پہلے بھی کرچکی ہوں ۔ اب بھی کہوں گی پہلے کی طرح ایکٹیو ہوجائیں :)
ہم تو آپ کی دعا سے فعال ہی رہتے ہیں۔ تبصرہ کرنے میں کوتاہی اپنی جگہ، تاہم، ہماری جانب سے ریٹنگ دینے میں بخل سے کام نہیں لیا جاتا۔ :)
 
sani moradabadi

محفلین
ہم تو آپ کی دعا سے فعال ہی رہتے ہیں۔ تبصرہ کرنے میں کوتاہی اپنی جگہ، تاہم، ہماری جانب سے ریٹنگ دینے میں بخل سے کام نہیں لیا جاتا۔ :)
آپ کی یہ بات تو میرے نزدیک بھی مسلم ہے
یقینا آپ جود و سخائے علاماتِ پسندیدگی کے بحرِ بے کنار ہیں
 
رانا

محفلین
مجھے آپ نے شاباش نہیں دی۔ میں نے آپ سب کا ادھار دینا تھا کیا؟؟ :rollingonthefloor:
لوجی۔۔۔ پہلے مراسلے پر کرسر رکھ کر اتنے زور سے زبردست کا بٹن دبایا تھا کہ ماؤس کے لیفٹ کلک کی لائف آدھی رہ گئی ہے اور ادھر ابھی شاباش کا ادھار باقی ہے!:unsure:
منتظمین سے گزارش ہے کہ ریٹنگز پر کوئی ایسی پروگرامنگ لگائیں کہ جو جتنے زور سے بٹن دبائے اس کی ریٹنگ اتنی زیادہ نمایاں نظر آئے۔:)
ویسے ہادیہ ذرا چیک تو کریں شائد میری زبردست کی ریٹنگ کچھ پچکی پچکی سی لگ رہی ہو زیادہ زور سے کلک ہونے کی وجہ سے۔:p
 
آپ سب حضرات کی تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ آپ سب کی مبارک باد یقینا بہت قیمتی ہے اس سے ممبرز کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ اللہ پاک ان محبتوں کو قائم و دائم رکھے سدا۔ آمین ثم آمین
اور ایک بات۔۔ شاباش ہادیہ۔۔:applause:
مجھے آپ نے شاباش نہیں دی۔ میں نے آپ سب کا ادھار دینا تھا کیا؟؟ :rollingonthefloor:
آپ کو بھی بہت بہت شاباش ہو ہادیہ بٹیا!
 
بہت مبارک ہو عدنان بھائی
عدنان کے لیے داد۔

اور

خدا سرسبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر
آپ صاحبان کی نوازشات کا شکریہ۔:)
 
sani moradabadi

محفلین
عدنان بھائی کا تذکرہ جاری ہے

میں اگر ایک چیز بیان نہ کروں تو بڑی ناسپاسی ہوگی

میں فورم میں جدّتِ قدوم کے سبب فورم کے الف ب ج سے ناواقفیت کا شکار تھا

ایسے میں عزیزم عدنان صاحب قبلہ نے ناچیز کو تعارف کے سیکشن سے متعارف کروایا جس کی وجہ سے مجھے دیگر کالموں کی بھی ساتھ ہی ساتھ رہنمائی ملی

میں شکر گزار ہوں عدنان بھائی کا

نیز میری ملاقات تابش بھائی سے بھی اسی وقت ہوئی اور تابش بھائی نے پہلے ہی مراسلے میں شفقت و محبت کا اظہار فرمایا

میں ان کا بھی شکر گزار ہوں
 
ہادیہ

محفلین
لوجی۔۔۔ پہلے مراسلے پر کرسر رکھ کر اتنے زور سے زبردست کا بٹن دبایا تھا کہ ماؤس کے لیفٹ کلک کی لائف آدھی رہ گئی ہے اور ادھر ابھی شاباش کا ادھار باقی ہے!:unsure:
منتظمین سے گزارش ہے کہ ریٹنگز پر کوئی ایسی پروگرامنگ لگائیں کہ جو جتنے زور سے بٹن دبائے اس کی ریٹنگ اتنی زیادہ نمایاں نظر آئے۔:)
ویسے ہادیہ ذرا چیک تو کریں شائد میری زبردست کی ریٹنگ کچھ پچکی پچکی سی لگ رہی ہو زیادہ زور سے کلک ہونے کی وجہ سے۔:p
او رانا صیب آیا ہے۔۔ خانہ خراب کا باچہ ۔۔ ام پڑھنے میں مصروف کیا ہوگیا تم نے موقع سے فائدہ اٹھا لیاااا۔۔ شاباش لکھنے میں ایک سیکنڈ لگنا تھا مگر یہ کیا عمران خان کی طرح پورا تقریر کردیا۔ :rollingonthefloor::beating:
 
ہادیہ

محفلین
منتظمین سے گزارش ہے کہ ریٹنگز پر کوئی ایسی پروگرامنگ لگائیں کہ جو جتنے زور سے بٹن دبائے اس کی ریٹنگ اتنی زیادہ نمایاں نظر آئے۔:)
ویسے ہادیہ ذرا چیک تو کریں شائد میری زبردست کی ریٹنگ کچھ پچکی پچکی سی لگ رہی ہو زیادہ زور سے کلک ہونے کی وجہ
رانا بھائی ایسے کوئی پروگرامنگ کوڈز ابھی تک نہیں ایجاد ہوئے:p۔اس لیے گزارش کرنے کی ضرورت بھی نہیں:oops:
اور آپ کا ماؤس ہی دو نمبر ہوگا:p
چیک کی ہے میں نے۔ویسی ہی ہےo_O
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
آپ کو بھی شاباش ہو۔۔۔
اتنی رنگا رنگ، پھولوں بھری لڑی بنانے پر!!!

بہت شکریہ عمران صاحب:)
بہت شکریہ عبید بھائی۔ ہادیہ تو ہے ہی اچھی بچی:):):)

ہم تو آپ کی دعا سے فعال ہی رہتے ہیں۔ تبصرہ کرنے میں کوتاہی اپنی جگہ، تاہم، ہماری جانب سے ریٹنگ دینے میں بخل سے کام نہیں لیا جاتا۔ :)
شکریہ فرقان بھائی۔ کوتاہی پر فائن بھی ہوسکتا ہے:)

آپ کو بھی بہت بہت شاباش ہو ہادیہ بٹیا!
سو سویٹ انکل جی:)
 
ہادیہ

محفلین

عدنان کے لیے داد۔

اور

خدا سرسبز رکھے اس چمن کو مہرباں ہو کر

بہت مبارک ہو عدنان بھائی

تمام احباب کی بہت مشکور ممنون ہوں:).. جزاک اللہ خیرا
 
رانا

محفلین
او رانا صیب آیا ہے۔۔ خانہ خراب کا باچہ ۔۔ ام پڑھنے میں مصروف کیا ہوگیا تم نے موقع سے فائدہ اٹھا لیاااا۔۔ شاباش لکھنے میں ایک سیکنڈ لگنا تھا مگر یہ کیا عمران خان کی طرح پورا تقریر کردیا۔ :rollingonthefloor::beating:
چلیں یہ تو پتہ لگ گیا کہ آپ نے وزیرستان سے حال ہی میں ہجرت کی ہے ذرا پہلے کرلی ہوتی تو اب تک اردو صاف ہوچکی ہوتی بالکل میری طرح۔:LOL:
 
ہادیہ

محفلین
Top