مہمان اس ہفتے کی مہمان "سارہ خان "

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔۔ :hatoff: لگتا ہے آپ آج فرُصت سے ہیں تبھی باری باری بھگتاُ رہی ہیں :grin:

ابھی بہت سے آپ نے مس بھی کئے ہیں ۔۔،

تھینکس بوچھی :hatoff: ، یہ نیا سسٹم پہلے والے سے بہت بہتر ہے میرے کافی مسائل حل ہوتے جا رہے ہیں اب ۔
جو جو پرانے تھریڈز یاد آ رہے ہیں سب پر لکھنے کو دل ہے جو رہ گئے تھے جہاں جہاں نہیں لکھ پائی تھی۔
 
محمدصابر

محفلین
اپیا میں اگلی قسط پگلی کے نام کل ہی لکھنے والا تھا پر کمبخت محفل نقص 500 کا شکار ہو گئی۔ ادھر محسن بھیا کی فی البدیہ جواب پر فی الفور کچھ لکھا وہ بھی اسی نقص کی نذر ہو گیا۔ اور ہاں شرمندہ ہونے کی تو قطعی ضرورت نہیں‌ کیوں کہ ایک اخلاقی دائرے میں میل ملاپ بہت صحت مند چیز ہے۔

ویسے بھی میری باری ابھی آنی نہیں ہے کوئی 5-6 برس بعد آئی بھی تو اکیلے آنے سے رہا اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی مہمان بنوں گا۔ تاکہ ایک دوسرے کو کہنیاں مار مار کے جواب دیں۔ اور میل فی میل اکٹھا بھی رہیں۔ ارے ہاں زیادہ بہتر تو یہ ہوگا کہ قسطوں‌ میں بلوا لیجئے گا۔ ہا ہا ہا ہا ہا ہا

اور ہاں کل سے سارہ بٹیا نہیں‌ دکھیں، کچھ مسئلہ تو نہیں۔ بوچھی اپیا آپ ذرا تفتیش کریں معاملات کی۔

مجھے تو بھئی کئی لوگوں سے خطرناک اور غضبناک قسم کی (ناک پر خاصہ زور ہے) دھمکی ملی ہے یہاں جواب لکھنے کی اس لئے مرتا کیا نہ کرتا قسطوں میں ہی سہی۔

تعبیر متوجہ ہوں
 
سارہ خان

محفلین
یہ تو کمال کر دیا صابر بھائی نے ۔۔۔۔۔۔ کیسے پکڑ لائے یہ پوسٹ ۔۔۔:battingeyelashes:

سعود بھیا اب کونسا بہانا بنائیں گے ۔۔۔:tongue:
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
بھانجی نایاب کی شخصیت پر تاثرات کا اظہار کچھ مشکل ہے ۔
شخصیت بھی پرتوں میں چھپی ۔ ہر پرت اپنی جگہ مکمل
اک " ننھی پری جیسی معصوم " جو روتے بچوں کو ہنسا دے ۔
دو ۔۔۔ سادہ سلجھی سنجیدہ سیاست دان ( موضوع و مسائل کے دائرے میں رہ کر مشورہ دینے والی )
تین ۔۔ رہبر و رہنما بلا تخصیص جنس
چار ۔ ۔۔ ہنستے مسکراتے اور شرارتی نوک جھونک کرتے اس زندگی کے امتحان سے گزرنے والی ۔
پانچ ۔۔۔ خود دار اور انا پرست ۔۔ " دکھ کوئی فسانہ تو نہیں کہ سب سے کہیں " کے مصداق
اپنے آپ میں سمٹ جانے والی ۔
غصہ اور جھنجھلاہٹ کو کسی دوسرے پر نکالنے کے بجائے خود پی کر گوشہ نشین ہو جانے والی ۔
یہ شخصیت ہے میری ذاتی خیال میں " سارہ خان بٹیا " کی
اللہ تعالی سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
نایاب
 
سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام

۔۔۔:eek: :eek: آپ بہت خطرناک ہیں نایاب انکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتنا صحیح تجزیہ کرنا اچھی بات نہیں ۔۔:):)

بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے لئے ۔۔ اس ہی طرح ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔۔۔:)
 
سارہ خان بٹیا
ہنستی مسکراتی رہیں آمین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
محفل اردو پر میرا پہلا قہقہہ
لفظ " خطرناک " اس کا سبب
نایاب
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ وعلیکم السلام انکل ۔۔ آپ بے ضرر والے خطرناک ہیں نہ ۔۔ خطرناک پر معصوم ۔۔:) :)

یہ صابر بھائی کی بدولت میں دوبارہ زبردستی مہمان بن گئی ہوں ۔۔۔:grin:۔۔ سعود بھیا کو بنانے آئے تھے ۔۔ بن میں گئی دوبارہ سے ۔۔۔:tongue:
 
تعبیر

محفلین

کوئی فائدہ نہیں ہے صابر جی اب یہ بہانی بنائیں گے کہ فیملی پوری ہونے کے بعد یہ سب مہمان بنیں گے :rolleyes:
میں اس بات پر ان سے بہت غصہ ہوں

تین بار انکار کر چکے ہیں مہمان بننے سے ۔اب تو سنت ہی ہو گئی یہ بات :laughing:

او جی مسٹر کھوجی یہ کیا کھنگال نکالا؟

السلام علیکم ،ویلکم بیک اور شادی مبارک :)
 
تعبیر

محفلین
یہ تو کمال کر دیا صابر بھائی نے ۔۔۔۔۔۔ کیسے پکڑ لائے یہ پوسٹ ۔۔۔:battingeyelashes:

سعود بھیا اب کونسا بہانا بنائیں گے ۔۔۔:tongue:

السلام علیکم
بھانجی نایاب کی شخصیت پر تاثرات کا اظہار کچھ مشکل ہے ۔
شخصیت بھی پرتوں میں چھپی ۔ ہر پرت اپنی جگہ مکمل
اک " ننھی پری جیسی معصوم " جو روتے بچوں کو ہنسا دے ۔
دو ۔۔۔ سادہ سلجھی سنجیدہ سیاست دان ( موضوع و مسائل کے دائرے میں رہ کر مشورہ دینے والی )
تین ۔۔ رہبر و رہنما بلا تخصیص جنس
چار ۔ ۔۔ ہنستے مسکراتے اور شرارتی نوک جھونک کرتے اس زندگی کے امتحان سے گزرنے والی ۔
پانچ ۔۔۔ خود دار اور انا پرست ۔۔ " دکھ کوئی فسانہ تو نہیں کہ سب سے کہیں " کے مصداق
اپنے آپ میں سمٹ جانے والی ۔
غصہ اور جھنجھلاہٹ کو کسی دوسرے پر نکالنے کے بجائے خود پی کر گوشہ نشین ہو جانے والی ۔
یہ شخصیت ہے میری ذاتی خیال میں " سارہ خان بٹیا " کی
اللہ تعالی سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
نایاب

وعلیکم السلام

مجھے بھی اپنے بارے میں سننا ہے نایاب بھائی :battingeyelashes:
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
محفل اردو پر میرا پہلا قہقہہ
لفظ " خطرناک " اس کا سبب
نایاب

نایاب بھائی میں نے اپ کو معصوم کہا تو آپ نے کہا کہ آپ معصوم تو ہیں ہی نہیں اب آپ خطرناک والی بات پر بھی سبب مانگ رہے ہیں
پھر ہم آپ کو کہیں تو کہیں کیا :confused:

ہاہاہا ۔۔ وعلیکم السلام انکل ۔۔ آپ بے ضرر والے خطرناک ہیں نہ ۔۔ خطرناک پر معصوم ۔۔:) :)

سارہ میں نے معصوم کہا تھا نایاب بھائی کو ایک دفعہ تو یہ مانے نہیں اور نا ہی آپ کے خطرناک کہنے پر خوش ہیں۔
آپ نے تو دونوں ہی لفظ ملا دیے :laughing: دیکھیں نایاب بھائی کا کیا ری ایکشن ہوتا ہے اس بات پر
 
سارہ خان

محفلین
سسٹر ۔۔ میری کہاں سنتے ہیں مجھے تو آرام سے پہلا پھسلا دیتے ہیں ۔۔۔:brokenheart:اتنی دفعہ کہا ہے ان کو ۔۔۔۔۔ بقول آپ کے اب تو سنت ہی ہو گئی ۔۔۔:grin:

استاد محترم سے سفارش کروائیں کیا پتا وہ ہی اثر کر جائے کچھ ۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
سارہ میں نے معصوم کہا تھا نایاب بھائی کو ایک دفعہ تو یہ مانے نہیں اور نا ہی آپ کے خطرناک کہنے پر خوش ہیں۔
آپ نے تو دونوں ہی لفظ ملا دیے :laughing: دیکھیں نایاب بھائی کا کیا ری ایکشن ہوتا ہے اس بات پر

ان کا کوئی ری ایکشن نہیں آیا مطلب یہ دونوں لقب ایک ساتھ ان کو قبول ہیں ۔۔۔:tongue: خطرناک تو واقعی ہیں لوگوں کو سمجھنے کے معاملے میں لیکن کسی کو ان سے خطرہ نہیں ہے اس لئے مّعصوم بھی ہیں ۔۔۔:battingeyelashes:
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

مجھے بھی اپنے بارے میں سننا ہے نایاب بھائی :battingeyelashes:

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
کہیں ایسا نہ ہو کہ
" میں بولوں تو بولے گا کہ بولتا بہت ہے " ( مذاق )
پہنچ تو گیا ہوں اس منزل پر جہاں محفل اردو نے مہمان کیا ہے آپ کو ۔
کوشش کروں گا کہ کچھ لکھ سکوں ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی میں نے اپ کو معصوم کہا تو آپ نے کہا کہ آپ معصوم تو ہیں ہی نہیں اب آپ خطرناک والی بات پر بھی سبب مانگ رہے ہیں
پھر ہم آپ کو کہیں تو کہیں کیا :confused:
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
وہ اصل میں ابھی تک اپنے آپ کو جاننے کے سفر میں ہوں ۔
کبھی آگہی عذاب لگتی ہے ،اور لا علمی بہتر
" تشنگی کا صحرا ہے اور پیاس کی شدت "
نایاب

سارہ میں نے معصوم کہا تھا نایاب بھائی کو ایک دفعہ تو یہ مانے نہیں اور نا ہی آپ کے خطرناک کہنے پر خوش ہیں۔
آپ نے تو دونوں ہی لفظ ملا دیے :laughing: دیکھیں نایاب بھائی کا کیا ری ایکشن ہوتا ہے اس بات پر
تعبیر بہنا
سچ کہتے ہیں بزرگ کہ
یہ بہنیں اور بیٹیاں بہت چالاک ہوتی ہیں ۔
یہ سچ اگلوانا جانتی ہیں ۔
معصومیت بھرے سوالات سے ۔
سچ میں ایسا ہی ہوں ۔
دو حصوں میں منقسم ۔
آدھا پاگل آدھا عاقل
شاہ بھی ہوں اور گدا بھی ۔
حقیقت تو رب ہی جانے ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
ان کا کوئی ری ایکشن نہیں آیا مطلب یہ دونوں لقب ایک ساتھ ان کو قبول ہیں ۔۔۔:tongue: خطرناک تو واقعی ہیں لوگوں کو سمجھنے کے معاملے میں لیکن کسی کو ان سے خطرہ نہیں ہے اس لئے مّعصوم بھی ہیں ۔۔۔:battingeyelashes:

السلام علیکم
سارہ خان بٹیا
آپ کی اس تحریر سے میرا ردعمل یہ ہے کہ
آپ کو بھانجی کی سیٹ سے برخاست کیا جاتا ہے ۔
اور بھتیجی کی سیٹ دی جاتی ہے ۔
سدا خوش رہیں آمین
نایاب
 
Top