مہمان شخصیت سے پہلی دفعہ بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟
ایک بار یہ اُلٹی گنتی گن رہے تھے۔سٹیٹس میسج پہ
۔تو میں نے وجہ پوچھی تھی تو معلوم ہوا کہ عید کی چھٹیاں ہونے لگی ہیں اور گھر جانے کے لیئے اُلٹی گنتی گن رہے ہیں
مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
شروع میں تو میں انہیں کوئی بزرگ سمجھی تھی اسی لیئے ذرا عزت سے بات کرتی تھی جب پروفائل پک دیکھی تو پتہ چلا ہمارے ہی جیسے ہیں ۔
آئستہ آئستہ پھر جانا ۔کہ بہت سافٹ نیچر اور بہترین حس مزاح پائی ہے انہوں نے
مہمان شخصیت کی کون سی عادت آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟
ہمارے مزاح کا بُرا نہیں مانتے
مہمان شخصیت پر غصہ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیسے کریں گے؟
ہنس ہنس کے
مہمان شخصیت کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانے کا رسک لیں گے یا بھوکا رہنا برداشت کر لیں گے؟
کھا لیں گے ۔اب کیا کرئے پھر کھانا تو پڑے گا ورنہ اور تو کسی نے نہیں کھانا
مہمان شخصیت سے آپ نے کچھ سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے؟
جی بالکل،،، اپنے جزبات کو قلم کی نوک پر کیسے لے آتے ہیں یہ سیکھنا چاؤں گی
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
عشبہ کی تصاویر شئیر کرتے رہا کریں
مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ اور کوئی فرمائش؟
مہمان شخصیت کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے؟
اوتار تو ان کا بہت کیوٹ ہوتا ہے لیکن جب عشبہ ہوتی ہے تب
(اپنا نہ سمجھ لیجئے گا)اور آج کل اپنی ماں کو مس کرتا ہوا دستخط بہت اچھا لگ رہا ہے
مہمان شخصیت کو آپ محفل کےکن زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں؟
وہ خود ہی سارے کام کے دھاگوں میں پہنچ جاتے ہیں
مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے دھاگوں میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ؟
1؛عشبہ رانی بڑی سیانی
2:عرق انفعال
مہمان شخصیت کے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
اتنے کمنٹس دیتے ہیں اب کون کون سے یاد رکھوں
مہمان شخصیت کو آپ کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں؟
لفظوں کے جادوگر