نیویارک سٹی ۔
صابر اور درگذر کرنے والی؟ اچھا؟بہت دن بیت گئے ۔ تصور اور تاثر میں گویا کوئی فرق نہیں رہا ۔ کہ جب بی ایس بی پر پہلی بار رابطہ ہوا تو سُلجھی اور اُلجھی سی لگیں تھیں ۔ مگر بعد میں یہ تاثر غلط ثابت ہوگیا کہ میری ایک حماقت کی وجہ سے ان کی بُردبادی اور صبر کا پہلو سامنے آیا ۔ چند ندامتوں اور حماقتوں کیساتھ پھر ان سے دوستی کا سلسلہ شروع ہوا ۔ آج ان کے بارے میں صابر اور درگذر کرنے والی ایک شخصیت کا پہلو اُجاگر ہے ۔
ہمم۔۔۔کئی بار درگذر کرنے والی عادت ۔
ظفری ، آپ ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ اچھی بات ہے کہ آپ شاعری پر کام بھی کر رہے ہیں۔ یہاں تو اساتذہ بھی موجود ہیں، جن سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے۔میں بہت عرصے تک شاعری ادھر ادھر سے کاپی پیسٹ کرتا رہا ۔ کوشش یہی ہوتی تھی کہ شاعری معیاری ہو ۔ جس کی اکثر دوست تعریف کیا کرتے تھے ۔ مہمان سے سرسری طور پر میں نے اپنی شاعری کی شروعات کرنے کی تجویز مانگی ۔ پھر مہمان کی بھرپور حوصلہ افزائی کیساتھ میں نے شاعری کا آغاز کیا ۔ گو کہ میں شاعری کے اس مقام پر نہیں پہنچ سکا جہاں شاعری کو شاعری کے قوانین کے مطابق گردانا جائے ۔ مگر شاعری کے مضامین اور خیالات کے حوالے سے میری کافی پذیرائی ہوئی ۔ میں اس کا کریڈٹ مہمان کو دیتا ہوں ۔ ( آج کل چپکے چپکے شاعری کے صحیح خطوط پر بھی کام ہورہا ہے ) ۔
سو یہی سیکھا کہ اگر کوئی کام کرنا ہے تو اسے پایہِ تکمیل پہنچانا بھی پھر فرض بن جاتا ہے ۔
آپ کا بڑا پن ہے۔۔ ورنہ ایسی بات نہیں ہے۔جس سے کچھ سیکھا ہو اس کو آدمی کیا مشورہ دے سکتا ہے ۔ ؟
آمین۔ اور وقت نکال کر لکھنے کا بہت شکریہ۔ہیشہ ہنستیں مسکراتیں رہیں ۔ اور اللہ آپ کی مشکلیں آسان کرے ۔ اور آپ کو ہر میدان میں کامیاب کرے ۔ آمین
یہ لوگ جل کر کہتے ہیں ، ہم نیویارک والے نہیں کہتے بلکہ ہم اسے The city ، شہروں کا شہر کہتے ہیں ۔
ماورہ ۔۔ اور کتنا انتظار کرواگی ۔؟
اب تو میں بھی تھک گئی ہوں
وہ تو ٹھیک ہے مگر محب کا تھریڈ تو کہیں اور ہے غالبا ۔۔ یہ تو اس ہفتے کی مہمان نوازی چل رہی ہے یہاں ۔۔
اسدن بھی آپ جہانزیب کو ڈھونڈتے ڈھانڈتے پہنچ آئے تھے ۔۔ آج محب کو ڈھونڈتے ڈھانڈتے پہنچ آئے ہیں ۔ یہ سب کو ڈھونڈنے کا کام آپ نے کب سے شروع کرلیا ۔۔ کہیں سب اُدھار تو نہیں لے رکھا ناں آپ سے ۔
ہیں!
زکریا تو بڑے مزے سے بڑا آڑو بولتے ہیں۔
جبکہ رہتے بھی اٹلانٹا میں ہیں
اٹلانٹا، نیویارک تھوڑی ہے ۔
نیویارک سٹی ۔
جھگڑالو؟؟ شہرت کی شیدا۔۔۔؟؟ لو بھئی۔۔ نئے انکشافات۔۔۔جھگڑالو ، شہرت کی شیدا وغیرہ وغیرہ، اصل میں، ماوراء کی محفل پر صحیح آمد کا پتہ مجھے ایک "الیکشن الیکشن کھیلو " والے دھاگے سے چلا تھا، پھر جواب آں غزل کی طرز پر دوسرا دھاگہ "دھاندلی شاندلی" کا تھا کوئی ۔ لیکن مجھے یاد ہے ماوراء بڑے جتن سے وہ الیکشن جیتی تھیں ۔ بس اسی سے پہلا تاثر قائم ہوا تھا ۔
اب بہت حد تک بدل گیا ہے، لیکن پہلی والے روپ کا ابھی بھی ڈر ہے ۔ یاد رہے کہ اوپر بیان کردہ دھاگوں کے نام جعلی ہیں، اس لئے تلاش فضول ہے ۔
مجھے یاد ہے۔مجھے صحیح طرح یاد نہیں، لیکن ذاتی پیغام میں ہوا تھا، کوئی نا خوشگوار بات ہی ہو گی،شائد انہوں نے محفل چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تھی ۔ صحیح یاد نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ شائد ہی کبھی بعد میں بات ہوئی ہو ۔
بالکل۔۔۔نظارے ہی نظارے ہیں یہاں تو۔چھپ کر محفل کے نظارے کرنا ۔
آپ نے کبھی خواب نہیں دیکھے؟ میں خواب دیکھتی بھی ہوں، اور ساتھ ساتھ ان میں رہتی بھی ہوں۔۔ کیوں کہ میرے خوابوں کی تعبیر ملنا مشکل ہے۔ڈریم لینڈ کی وضاحت کر دیں ذرا ۔
ویسے میرا دوست، لندن سٹی میں رہتا ہے، آجکل مجھ سے ناراض ہے کہ اسکی شادی میں شرکت نہیں کر سکا تھا میں ۔ اس کو منانے آنا ہو گا شائد پھر آپ سے ملوں گا ۔
ہم بھی کبھی نیویارک میں ہی ہوا کرتے تھے ۔۔ بروکلین
باجوووووووووووو
جلدی لکھنے کی کوشش تو کر رہی تھی۔۔۔لیکن بیچ میں اٹک گئی تھی۔۔۔
کیوں؟ لڑکوں کا کوئی نام لکھا ہوا ہے عہدے پر؟ہاں نہ، وجہ مجھے تو یہی سمجھ آتی ہے کہ نام لڑکیوں جیسا اور عہدہ لڑکوں والا
بیگم کو ایک بار آ لینے دیں۔۔ پھر بتا بھی دیں گے۔دونوں خواتین، میں صرف اپنے آپ سے ڈرتا ہوں ۔ اپنے علاوہ میں کن کن سے ڈرتا ہوں، وہ میں بتانے والا نہیں ۔
شکر ہےلکھا تو ۔۔ میری تو آنکھیں تھک گئی ہیں انتظار کرتے کرتے ۔ ۔ سر چکرانے لگا تھا
اب میں چائے پی آؤں آرام سے ۔
میری بیگم تو میرے پاس ہی ہے، ہردم حواسوں پر چھائی رہتی ہےک
بیگم کو ایک بار آ لینے دیں۔۔ پھر بتا بھی دیں گے۔