چلیں ہم بھی ابھی تو سوالات کے جوابات ہی دے دیں۔
ویسے تو پتہ نہیں میں کتنا کچھ لکھ ڈالوں کا
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
پہلا تاثر
یہ پہلا تاثر تو جب بھی یاد آتا ہے ساتھ میں ایک شرمندہ سی ہنسی لے آتا ہے۔
ویسے میں بتا چکا ہوں کہ پہلا تاثر کیا تھا لیکن محفلین کی معلومات کے لیے ایک بار پھر سہی کہ
شروع میں جب میں نے محفل میں دیکھا تو یہ وہ زمانہ تھا جب خود میری آمد محفل میں بس نام کرنے کو تھی۔ اور مجھے لگا تھا یہ کوئی پرانے ممبر ہیں جو شاید نئی آئی ڈی سے آگئے ہیں کیونکہ ان کی اسپیڈ کچھ ایسی کمال تھی اور ساتھ میں لائبریری کے لیے ٹائپنگ بھی کہ مجھے لگتا تھا کہ کوئی پرانے ممبر ہی ہوسکتے ہیں۔ مگر، مگر میں کتنا غلط تھا
باقی بعد میں جو پایا وہ تو سمجھیں کہ بہت کچھ پا لیا
یہ میرے لیے نہ صرف ایک بہن کی طرح بلکہ بہنوں سے بڑھ کر ہے
کبھی ایک بچے کی طرح ہے
تو کبھی ماں جیسی بھی
اور میری ایک ایسی دوست ہے جو صرف بول دے کہ یہ کرنا ہے یا یہ ہونا چاہیے۔
میں نے اپنی طرف سے اس کام میں دیر نہیں کرنی
2)۔ پہلی دفعہ مقدس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا جو کہ ہے تو ناممکن؟
پہلی بات چیت بھی ہماری ایسی رہی کہ باقاعدہ بات چیت اتنے عرصے بعد ہوئی جب یہ محفل میں آکر خوشی و غم دونوں احساسات سے بھی گزر چکی تھی۔
کون ہے جو محفل میں آیا سے ہی ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی۔
اور پہلی بار تو میں بجائے اس کے شمشاد بھائی سے مخاطب ہوا تھا کہ یہ آپ اسے کچھ کہتے کیوں نہیں۔
تمہیں یاد ہے نہ
3 )۔ آپکو مقدس کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
جو آپ کو اچھا لگتا ہو اس کی تو گویا ہر عادت ہی اچھی لگتی ہے
کیا بات ہے جو مجھے اچھی نہ لگتی ہو۔
اس کی ذہانت
اس کی ہمت
اس کا باتیں کرنا
اس کا ہنسنا
اس کی شوخیاں
اس کا کھانسنا
اور کبھی کبھی تو اس کا رونا بھی
ایک بات یہ بھی کہ انٹرنیٹ کی دنیا کی یہ ایسی شخصیت ہے جس کی کے لیے خود باقاعدہ میں آنسوؤں کے ساتھ رو چکا ہوں۔
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے مقدس کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
جذبات پر قابو رکھنا کہ خود میں نہیں رکھ پاتا
یہی سیکھا ہے اور اسی کو مزید بہتر کرنا ہے
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
وہ تو میں اکثر دیتا رہتا ہی ہوں
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
اس سے تو سب کچھ ہی کہدیا ہے۔
جو دل میں آتا ہے اچھا یا برا۔ فوراً منہ پھٹ بن کر بول دیتا ہوں کہ دل میں کچھ نہ رہے
اور وہ ہمیشہ پاک اور صاف رہے
فرمائشیں بھی کرتا رہتا ہوں۔
اور اتنظار بھی کہ وہ جلدی سے پوری ہوں
ہاں ایک خواہش ضرور ہے کہ دنیا سے جانے سے پہلے کم از کم ایک بار اس سے ملاقات ہو اور بہت اچھے ماحول میں ہو۔
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
میں نے کبھی غور ہی نہیں کیا اس کے دستخط یا اوتار پر کہ کیا ہے کیوں ہے۔
اور نہ اس پر کہ یہ کہاں ہے کس زمرے یا دھاگے میں۔
مجھے تو بس اس سے غرض کے یہ خود ہے
بس بہت ہے
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کا پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
اسپیشلی وہ جو ہم نے راتوں کو جاگ کر اور ساتھ مل کر کام کیے۔
لائبریری کے دھاگے بھی اور ویسے بھی
لیکن اب ایسا موقع نہیں آتا
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں یا کوئی تحفہ دینا چاہیں؟
اپنے عزیزوں کو کوئی ٹائٹل وغیرہ کہاں دیئے جاتے ہیں۔
ہاں نک نیم ضرور دیئے جاتے ہیں
باقی تحفہ تو میرا خلوص ہے اس کے لیے
جو کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا بناوٹ سے پاک ہے