مہمان اس ہفتے کے مہمان "طالوت"

ملائکہ

محفلین
۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

سب سے پہلے تو انھیں ون اردو پر دیکھا تھا اور خوش آمدید بھی کہا تھا پھر وہاں پتہ نہیں انکا کوئی جھگڑا ہوا مجھے صحیح سے معلوم نہیں کیونکہ میں وہاں کم ہی جاتی تھی خیر پھر یہاں محفل میں نظر آئے تو خوش آمدید کہا تو بھئی یہ تو شاید غصے میں آگئے کہ یہ لو ون اردو کی رکن یہاں موجود ہے:tongue: خیر شروع میں تو سب کی طرح مجھے بھی عجیب ہی لگے تھے پھر بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو بہت اچھے بھائی ہیں :battingeyelashes: :battingeyelashes:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

بڑے بھائی کے تعارف کے دھاگے میں

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

صاف گوئی:party:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

رعب کیسے جماتے ہیں:whistle:

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

بھائی آجکل کہاں غائب ہیں ؟؟ مشورہ یہ کہ ہر ایک سے نا لڑا کریں:rollingonthefloor:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )


:idontknow: :idontknow:
 

طالوت

محفلین
طالوت یہ آپ کس سے مخاطب ہیں؟؟؟

کہیں رات کو خواب میں تو بڑبڑانے کی عادت نہیں :rollingonthefloor:

بھول گئیں آپ سے ہی کل کہا تھا اردو محفل انٹرویو دھاگے میں ۔ نیند میں بڑبڑانے کی عادت تو ایک طرف رہی میں تو رضائی کو کمبل کی طرح لپیٹ کر گھر سے باہر کو چل دیتا تھا کئی دفعہ گھر والوں نے چابیوں سے تالا کھولتے ہوئے آ پکڑا ، اور مجھے تب بھی خبر نہیں ہوتی تھی صبح جب یہ قصہ سناتے تو مجھے پتہ چلتا کہ رات یہ ہوا تھا :( ۔ گھر کی تعمیر کے دوران چھت پر سوتا تھا چار دیواری نہ ہونے کے سبب ماں جی میرا پاؤں چارپائی سے باندھ جایا کرتیں تھیں :noxxx: مگر یہ گزشتہ زمانے کی باتیں ہیں :)
وسلام
 

تیشہ

محفلین
بھانجے ،،،:battingeyelashes: کیسے ہیں آپ ۔؟ حال چال ٹھیک ؟
پاکستان میں بھی سب خیر خیریت ہے ناں ؟
کوئی نئی تازہ ہی سنا دیا کریں کبھی آپ بھی ۔ :(
 

طالوت

محفلین
الحمد للہ خالہ ، سب اچھا ہے سب اچھے ہیں ۔ نئی تازہ کیا سناؤں ؟ ہممم مم م م ، محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا ہے نا :battingeyelashes:
وسلام
 
Top