عمار سے میری شناسائی اس وقت سے ہے جب آپ 'راہبر' تھے اور ہم 'قتیلِ غالب' اور اردو محفل پر ہمارے پہلے دن ہی ان سے "ٹاکرا" ہو گیا تھا
شاعروں کے پاؤں دھو کر پینا ہم اپنی عین سعادت سمجھتے ہیں اور یہی عقیدت عمار سے بھی ہے، بہت اچھے شاعر ہیں، ماشاءاللہ۔
شکریہ وارث بھائی۔ کون سا والا اچھا شاعر ہوں میں
اور مجھے بھی آپ کی دھماکے دار انٹری اچھی طرح یاد ہے اب تک جب ہر ایک کی پوسٹ کا جواب بزبانِ غالب دیا تھا آپ نے۔
ایک وقت ایسا آیا تھا جب عمار سب کچھ بھول بھال کر 'سیاست' کے پیچھے پڑ گئے سو ان سے کسی حد تک میری راہیں جدا ہو گئیں تھیں لیکن صد شکر کہ پچھلے کچھ عرصے سے انہوں نے اپنا قبلہ درست کر لیا ہے اور کیا خوب کیا ہے، کہ بے اختیار ہر کوئی عش عش پکار اٹھا ہے۔ منظر نامہ، اردو ماسٹر اور اطفال کیلیے انکا کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اچھااااا۔۔۔ راہیں جدا ہونے کی یہ وجہ تھی؟؟؟
بتایا بھی نہیں۔ بھئی کیا ہے کہ قوم کا جو تھوڑا بہت درد ہے نا دل میں، وہ مجبور کرتا ہے کہ کچھ کیا جائے لیکن سمجھ نہیں آتا، کہ کیا؟ سیاست کو گندے انڈوں کے حوالے کرکے ہم نے اپنا فرض صرف اسی قدر سمجھ لیا ہے کہ ان پر لعن طعن کرتے ہیں، کام ختم۔ حالانکہ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ وہ لوگ ٹھیک نہیں ہیں تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم آگے آئیں، اگر ہم ٹھیک ہیں۔ خیر۔۔۔۔
عمار کی سعادت مندی پر بہت بات ہو چکی، میں انکی دوستانہ طبیعت پر کچھ بات کرنا چاہونگا، بہت ملنسار، ہنس مکھ اور اچھی طبیعت کے مالک ہیں کہ ہر کسی سے بہت جلد انکی دوستی ہو جاتی ہے، اللہ تعالٰی انکی دوستیوں کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے، دے کیا مل چکی شاید عمار، وہ جامعہ کراچی کی کلاس کا احوال میں نے پڑھا تھا
شکریہ شکریہ۔۔۔ جامعہ کراچی کی کلاس کا احوال تو۔۔۔۔
ابھی بس ابتداء ہے، اللہ جانے ہم نے وہاں کیا کیا گل کھلانے ہیں۔
ان سے پوچھنا یہ ہے کہ اب شاعری کم کیوں کر دی ہے۔
نویں، دسویں جماعت میں ہمارے ایک استاد تھے کمپیوٹر کے۔ وہ مجھے کہتے تھے کہ دھوکا کھانے یا چوٹ لگنے کے بعد شاعری زیادہ ہوتی ہے اور کمال کی ہوتی ہے لیکن میرے ساتھ کچھ الٹا ہوگیا۔
پھر جب میں محفل پر آیا اور میں نے شاعری کی کچھ بنیادی باتیں سمجھیں تو اب مجھے روایتی شاعری کرنے کا مزا نہیں آتا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں قلم لے کر بیٹھتا ہوں اور موڈ بن رہا ہوتا ہے، کچھ آمد ہو بھی جاتی ہے لیکن صرف اس لیے نہیں لکھتا کہ مجھے اس میں کچھ نیا نہیں لگتا۔ پچھلے دنوں ہی ذہن میں کچھ ایسا کلبلا رہا تھا کہ
وہ مجھے اتنا کہہ کے چھوڑ گیا
"جوڑے بنتے ہیں آسمانوں پر"
تیرے لہجے کا اتنا بھولا پن
جاؤں قرباں تِرے بہانوں پر
اور تین چار مصرعے بنے تھے لیکن ریجیکٹ کردیا سب کچھ۔ اب کوشش یہی ہے کہ اگر کچھ لکھوں تو معیاری لکھوں ورنہ پرہیز کروں۔
اور کہنا یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ان کو زندگی میں کامیابیاں دے، انکی محنت اور صبر کا پھل ان کو ملے، ان کا مستقبل انتہائی تابناک ہو، انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اردو کی ترقی و ترویج کی مزید توفیق دے، آمین!
آمین ثم آمین۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔