اور اب خاص الخاص دوست کے تجزیے کا پوسٹ مارٹم۔
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر کی بہت چھوٹی عمر کے لڑکے کا تھا نا سمجھ سا لا ابالی سا۔۔پر پھر بات ہوئی تو پتا چلا بہت گھنا میسنا ہے
گھنا میسنا۔۔۔ میں نہیں، تم ہو۔۔۔ لب کھولوں؟؟؟
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
کھیل ہی کھیل میں ہوئی تھی بات ایسے ہی جیسے سارے اجنبی یا نئے آنے ولاے بات شروع کرتے ہین پھر دوستی ہو گئی
بھوووول گئیں؟؟؟ میں بتاؤں کیا ہوا تھا پہلے؟ میری زندگی کی عظیم ترین غلطی
میں نے موصوفہ کے سیاست پر زور دار تبصرے، تجزیے دیکھ کر ان کو مخلصانہ مشورہ دیا کہ آپ بلاگنگ کی طرف آجائیں، جواب میں کہتی ہیں، جوتے پڑوانے ہیں کیا؟ میں نے کہا، بہت مشہور ہوجائے گا بلاگ۔ کہنے لگیں، شروع میں سب ایسا ہی کہتے ہیں۔ بعد میں جب جوتے پڑتے ہیں تو سب چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ خیر پھر موصوفہ نے فورا ہی حکم صادر کردیا کہ اچھا چلو بلاگ بناکر دیدو۔ سوچوں گی کچھ۔۔۔ اور یہاں سے بس سوچا تو انہوں نے کچھ نہیں، مجھے بھی کچھ سوچنے سمجھنے کا موقع نہیں دیا۔ تب سے اب تک کا مجھ معصوم کا حال سب کے سامنے ہے۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)(عمار کیا خیال ہے ناپسندیدہ بھی لکھ دوں )
ہر بات پے بہت گہری نظر رکھتا ہے۔۔کوئی سرسری سی کی گئی بات بھی اسے یاد رہتی ہے اور اردگرد کے معاملات کو فوران سمجھتا ہے:applause:
اور اس وجہ سے تمہارے جھوٹ اکثر پکڑے جاتے ہیں۔
ناپسندیدہ عادت بھی لکھ دینی تھی، ہر تھریڈ پر تعاقب کرنے کی۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
سب کے بن کے رہو۔۔۔۔۔سب سے یکسان سلوک کرو دوست دشمن دونوں سے یا پھر دوست کے دشمن سے بھی
میری خوبی نہیں پوچھی تھی، یہ پوچھا تھا کہ تم نے سبق کیا سیکھا؟ اور مجھے نہیں لگتا کہ تم مستقبل قریب میں یہ سبق سیکھ سکوگی جو لکھا ہے۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
دوست روٹھ جایئں تو رونا نہیں چاہیے۔۔۔
اور جو تم مجھے بےوقوف سمجھتے اور کہتے ہو وہ نا کہا کرو نا پلیز6۔
اور روٹھنے والے دوستوں کو مشورہ ہے کہ دوستوں سے روٹھنا بھی نہیں چاہیے۔
بے وقوف تو تمہیں خیر کسی طرح نہیں سمجھ سکتا اب۔
لیکن یہ کیا بات کہنے سے منع کیا ہے؟
وہی۔۔۔۔؟؟ ب غ
تم سے وعدہ کیا تو ہے، اب نہیں کہوں گا۔ خوش؟
لیکن تنگ کیا تو کہہ بھی دوں گا سب کے سامنے۔
اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
پوچھنا تو کچھ نہیں بس کہنا ہے کہ۔۔۔۔
تم میرے سب سے اچھے سب سے قابل اعتبار دوست ہو۔۔میں تم پے بہت اعتبار کرتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ کسی "تیسرے "کی وجہ سے یہ بھروسہ کم نا ہو پر اس کے لیے تمہیں بہت محنت کی ضرورت ہے۔۔۔اور یہ کہ۔۔۔
تم کتنے اچھے لگتے ہو میرے سارے سکھ دکھ بانٹتے ہو
تم کتنے اپنے لگتے ہو
اپنے دل کی ساری باتیں میں تم سے کہہ دیتی ہوں
دنیا بھر کے سارے شکوئے میں تم سے کر لیتی ہوں
لوگوںکی چپ چاپ سہہ کر
ان کے حصے کا آکر بھی تم سے لڑ لیتی ہوں
پھر تم اپنی نرم ہنسی سے کہتے ہو اب تو ہنس لو
تب تم کو معلوم نہیں تم کتنے پیارے لگتے ہو
دوست تمہارے جیسا کوئی قسمت والوں کو ملتا ہے
میری بھی قسمت اچھی ہے جو میں نے تم کو پایا ہے
میری دعایئن ساتھ رہیئں گی دور کہیں جب جاؤ گے تم
یہ تو تم جانتے ہو ساتھ کوئی کب دیر تلک رہا ہے
دھاگے کے ہیں بندھن سارے دھاگے ٹوٹ بھی جاتے ہیں
شیشے سے بنتے ہیں سپنے،سپنے ٹوٹ بھی جاتے ہیں
میلے کی گہما گہمی میںہاتھ چھوٹبھی جاتے ہیں
میں بس اتنا چاہتی ہوں ساتھ ہمارا جب بھی چھوٹے
رابطہ ہمارا جب بھی ٹوٹے
چاہے کہیں دور میں جاؤن
یاد ہمیشہ تم کو آؤں
مجھ کو یاد کرو گے نا۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
زینب۔۔۔۔!!! سچی مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کہوں تمہیں۔۔۔۔ تم نے یہ سب لکھ کر مجھے لاجواب کردیا ہے۔۔۔ مجھے تم پر فخر ہے۔۔۔ تمہاری دوستی اور تمہارے ساتھ پر فخر ہے۔۔۔
اور خدا نہ کرے کہ سپنے ٹوٹیں، ساتھ چھوٹے۔۔۔ تم شوق سے لڑائیاں کیا کرنا لیکن اب مزید کوئی ناراضگی نہیں۔ اور نہ ہی کوئی تیسرا ہے۔۔۔ یہ تمہاری غلط فہمی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان شاء اللہ یہ دور ہوجائے گی۔
نیٹ کی دنیا میں تم میرے وہ اکیلے دوست ہو جس کو کچھ بھی بتاتے ہوئے میں سوچتی نہیں کہ "کیا کہے گا کیا سوچے گا جو کچھ میں کسی اور سے شیئر نہین کرتی وہ تم سے کرتی ہوں کیوںکہ تم میرے بہت اچھے بہت سویٹ فرینڈ ہو
اس بات پر تمہارا شکریہ ادا نہیں کروں گا کیونکہ ہم واقعی بہت اچھے دوست ہیں۔ صرف تم ہی نہیں، میں بھی تمہیں کوئی بات بتاتے ہوئے یہ نہیں سمجھتا کہ کیسا سوچو گی، کیسا سمجھو گی۔۔۔ اور ایک تم ہی تو ہو جس سے کوئی تکلف نہیں کرتا۔
تم بھی میری بہت اچھی دوست ہو۔ تمہارے لیے کوئی اچھی سی شاعری ڈھونڈ کر لاتا ہوں۔ تم جب تک گھومو پھرو۔۔۔ خوش رہو سدا۔
تمہارے لیے ڈھیر ڈھیر ڈھیرررررررر ساری دعائیں۔