مہمان اس ہفتے کے مہمان "محفل میں اژدہے سدھانے والے سماج سیوک"

قیصرانی

لائبریرین
مذاق برطرف، اب محب علوی کے بارے باقاعدہ لکھتا ہوں

1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​

پہلا تائثر یہ تھا کہ بہت ہنس مکھ اور کھلنڈرا سا بندہ ہے۔ شروع میں حیرت ہوتی تھی کہ اتنی گپ شپ بھی کرتا ہے یہ بندہ، نوکری بھی کرتا ہے اور پھر لائبریری کے حوالے سے اتنا ایکٹو، پھر شاعری اور ادب کے زمروں کی جان بھی بنا ہوا ہے۔ اتنا کچھ کیسے مینیج کر لیتا ہے؟ ابھی تک وہی تائثر ہے۔ البتہ اب کھلنڈرا نہیں لگتا، کافی سنجیدہ ہو گیا ہے جس سے اس کی شخصیت چھپ جاتی ہے کبھی کبھار

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟​

شاید میرے تعارف والے دھاگے پر ہی بات ہوئی تھی۔ مجھے محفل پر آمد کے ساتھ ہی سب سے پہلے فرزوق بھائی، شارق مستقیم بھائی اور پھر محب علوی نے ایسا جکڑا کہ محفل پر ہوں یا نہ ہوں، محفل کی سوچ کے بغیر نہیں رہ سکتا

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​

اس کا دوستانہ پن۔ چاہے بڑے سے بڑا مذاق کر لیں، کچھ بھی کہہ لیں، محب علوی ساڈا شیر اے۔ کبھی برا نہیں منائے گا۔ اگر برا منا بھی لیا تو بھی جتائے گا نہیں اور کوشش کرتا ہے کہ کچھ دیر میں اس بات کو بھلا کر آگے بڑھا جائے

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​

نئے اراکین کو لائبریری کی طرف کیسے مائل کیا جائے۔ محب علوی کی یہ بہت بڑی خوبی ہے کہ وہ جس کام کا بیڑا اٹھا لے، اسے پار پہنچا کر ہی دم لیتا ہے

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​

ایسے ہی رہو یارا، کبھی بدلنا مت

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )​

اتنا کھلا دل کہاں سے لیا۔ ہر کسی کی ہر بات سن لی لیکن پلٹ کر جواب نہیں دیا :)

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟​

ہر زمرہ ویسے تو محب علوی کی آمد سے سنور جاتا ہے لیکن پھر بھی ٹیکنیکل موضوعات جیسے کمپیوٹنگ وغیرہ کے تھریڈز پر اس کی موجودگی سے خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے۔ اراکین بلا جھجھک پہنچ جاتے ہیں کہ جب تک محب علوی ہے، اس موضوع میں خشکی نہیں آنے والی

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟​

ویسے تو محب کا شروع کردہ ہر دھاگہ ہی شاہکار ہوتا ہے پر اردو محفل کی سرگزشت کو اس وقت میں بتانا چاہتا ہوں :)

9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھdedicate کرنا چاہیں​

"کوئی" ٹائٹل یا "کچھ" ڈیڈیکیٹ نہیں کرنا چاہتا کہ دل چاہتا ہے کہ بہت سارے ٹائٹل دوں اپنے پیارے بھائی کو اور بہت کچھ ڈیڈیکیٹ کروں :)
 
فاتح

قیصرانی بھائی! شاید آپ بھول کے یہ سب محب کے دھاگے میں لکھ گئے ہیں۔۔۔
خیر، تدوین کا اختیار تو موجود ہے۔ ;)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بیٹا! یقین کرو اگر کوئی "غیر دوستانہ" کی ریٹنگ ہوتی تو ہم تمھارے اس مراسلے پر ضرور دیتے۔ :laughing:
ویسے کچھ لوگوں کی جانب سے کچھ لوگوں کے وہاں داخلے پر پکی پکی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ :laughing:
بہنیں ہمیشہ یہی چاہتی ہیں بھیا کہ بھائی ان کوچوں سے دور رہیں۔۔۔:happy:
 
مقدس

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
محب بھائی سے جب میری پہلی بار بات ہوئی تھی۔۔ ان دنوں میں خاصی اپ سیٹ رہا کرتی تھی۔۔ تب محب بھیا اکثر مجھے سمجھانے کی کامیاب کوشش کیا کرتے تھے۔ بہت ہی اچھے اور سوئیٹ بھیا ہیں۔۔ کسی کو بھی پریشان دیکھیں تو ان کی پریشانی دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو محب بھیا ہیلپ کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔۔ :):):) اور ان کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا ابھی بھی وہی قائم ہے :)

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
میرے رجسٹر ہونے کے کچھ عرصے بعد ہی بھیا سے بات چیت شروع ہو گئی تھی۔۔ ویسے ان کو میں یہاں آنے سے پہلے سے جانتی تھی۔۔ کیونکہ رجسٹر تو میں خاصے عرصے بعد ہوئی تھی پہلے بغیر رجسٹر سب کی تحریریں پڑھا کرتی تھی۔۔ اور محب بھیا اور ماوراء کے تھریڈز تو بہت انجوائے کرتی تھی۔​
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
ساری عادتیں اچھی ہیں بھیا کی۔۔ خوش مزاج ہیں، دوستوں کے دوست ہیں۔۔ میرے بھیا ہونے کے ساتھ ساتھ سہیلی بھی ہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔ کیونکہ محب بھیا۔۔
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
بھیا یہ پائتھون سیکھنا ہے مجھے آپ سے۔۔ لیکن یو نو ناں ۔۔ آتا جاتا مجھے ککھ بھی نہیں ہے بس ہر جگہ ٹانگ اڑانی ہوتی ہے۔۔ تو پھر بتائیں کب سکھا رہے ہیں۔۔
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
زیادہ ریگولر آیا کریں اعر گپ شپ ک تھریڈز کا چکر بھی لگاتے رہا کریں۔۔ ویسے ہی جیسے شروع کے دنوں میں آتے تھے​
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

وہ تو میں ایسے ہی پوچھ لیتی ہوں اکثر۔۔ کیوں محب بھیا :p
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
محب بھیا کا اوتار بہت اٹریکٹو ہے۔۔ محفل کے بیسٹ اوتارز میں اس کا شمار ہوتا ہے۔۔ عینی کی طرح مجھے بھی ایسے مناظر بہت اٹریکٹ کرتے ہیں۔۔​
گپ شپ میں زیادہ آیا کریں ناں اور پڑھانے کے علاوہ والی باتیں بھی کیا کریں۔۔ ہی ہی ہی​
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
فاتح بھیا کے اسٹارٹ کیا ہوا ایک دھاگہ تھا ویلنٹائن پر۔۔ اس دھاگے کو میں نے مکمل فالو کیا تھا۔۔ اتنے مزے مزے کے کمنٹس تھے دونوں بھیازز کے۔۔ حالانکہ اس میں اتنی مشکل والی اردو لکھی گئی تھی لیکن پھر بھی اس کو میں نے بہت انجوائے کیا تھا :)
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
ایسے ہی رہیے گا ہمیشہ محب بھیا :)
 
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟​
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
محب بھیا کے بارے میں پہلا تاثر بہت خوشگوار قائم ہوا۔۔!!
بہت محنتی ہیں جو بھی کام کرتے ہیں پوری لگن اور دیانتداری سے پایہءتکمیل پہنچاتے ہیں
اور جو علم ان کے پاس ہے اسے دوسروں تک پہنچانے میں بہت دریا دلی سے کام لیتے ہیں۔۔
اور یہی تاثر اب تک پوری پختگی کے ساتھ قائم ہے ۔۔۔ !
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
2)-پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟​
محب بھیا سے باقاعدی بات چیت کبھی نہیں ۔۔کمنٹس میں کبھی کبھار ہوجاتی ہے
دو بار مبار کباد والے تھریڈز میں ہوئی تھی۔۔۔ !
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif

یہ لیں جی ، تیسری دفعہ میں شکریہ ادا کر لیتا ہوں ان اچھے جذبات کا جن کا اظہار آپ نے اس پوسٹ میں کیا۔

ویسے یہ دھنک کہاں سے چرائی۔ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ لیں جی ، تیسری دفعہ میں شکریہ ادا کر لیتا ہوں ان اچھے جذبات کا جن کا اظہار آپ نے اس پوسٹ میں کیا۔

ویسے یہ دھنک کہاں سے چرائی۔ :)
دو بار پہلے کب شکریہ ادا کیا آپ نے بھیا؟:heehee:
دھنک آپ کے لیئے ڈھونڈ نکالنی پڑی
کیونکہ پھر آپ نے مجھے کہنا تھا
یہاں پھول ہیں تتلیاں نہیں
یہ اتنا سادہ ہے:heehee:
اس لیئے میں نے سوچا دھنک ٹھیک رہے گی :happy:
 
وہ میں نے مبارکبادوں کو شکریہ میں گن لیا تھا۔ :)

ہاں یہ بہت اچھا کیا ورنہ میرا اعتراض تیار تھا ۔

سادگی اچھی ہے پر اتنی بھی نہیں ۔ :)
 
تعبیر

محفلین
معذرت خواہ ہوں کہ یہاں ایک ساتھ اتنا کچھ جمع ہو جاتا ہے کہ بندہ بوکھلا جاتا ہے کہ وہ کیا کرے اور کیا نہیں
اس لیے یہاں آنے میں دیر ہو گئی:)

ہاہاہاہا
نبیل نے اصل میں ترکی بہ ترکی جواب دیا تھا میری ایک پوسٹ کا ۔

اردو محفل کی سرگزشت
یہ تو دیوار چین جتنی لمبی پوسٹ ہے چلیں دیکھوں گی کسی دن آرام سے

اس میں، میں نے تو نبیل پر ہاتھ کافی ہلکا رکھا مگر نبیل نے اپنی جوابی دھمکی "ہمارے ہاتھ میں بھی کی بورڈ ہے" پر من و عن عمل کرتے ہوئے مجھے رگید کر رکھ دیا۔ ستم بالائے ستم کہ وہ دن ہے کہ آج کا دن ، ہر آتے جاتے حتی کہ راہ جاتے کو بھی جاتے جاتے اس پوسٹ کا لنک تھما دیتا ہے اور پھر زمانے کو تو چٹخارہ اور مصالحہ چاہیے ، قیصرانی سمیت کئی لوگوں کی برسوں پرانی مرادیں بر آتی ہیں اور وہ سوال چنا جواب "قالین" دینے لگتے ہیں۔

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
بس افسوس ہے کہ میری دفعہ یہ قالین اڑن قالین بن گیا :p
غلطی ویسے میری ہی ہے ، میں نے پڑھا تھا کہ خواتین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، اسی پر عمل کرنے کی پاداش میں اس سلوک کا سزاوار ٹھہرا ویسے اس زمانے میں فورم وغیرہ نہیں ہوتے تھے اس لیے اس کے "سائیڈ ایفیکٹس" پر کسی نے غور نہیں کیا ، میں نے بہرحال تجربہ کر لیا۔
جی تبھی میری دفعہ خاصے عقلمند نکلے :p
اب کئی سال سے افاقہ ہے ، اس لیے آپ کو ویسے خوش آمدید نہیں کہا ۔ اس کی کسر فکر نہ کریں ، میں وقت آنے پر احسن طریقے سے نکال دوں گا۔
اللہ خیر
چلیں انتظار رہے گا اسکا

آپ کے خاتون ہونے پر کوئی دیوانہ ہی شک کر سکتا ہے ، جس رفتار سے آپ دھاگے کھولتی اور پوسٹس کرتی ہیں وہ کسی "مرد" کے بس کی بات ہی نہیں۔ :D
ہاہاہا
یہ تعریف تھی یا کچھ اور؟؟؟
اگر ایسی بات ہے تو پھر تو لگتا ہے کہ آپ عزیز امین کو نہیں جانتے پھر :ROFLMAO:
ان کی بھ اسپیڈ میرے ورگی ہے گی
اچھا اتنا زیادہ پوسٹ کرتی ہوں میں؟

شک اس فورم پر صرف ایک رکن کے خاتون ہونے پر ہوا تھا اور اس سے میں نے براہ راست پوچھ بھی لیا تھا ، آگے کیا ہوا یہ نہ پوچھیے گا ۔ :ROFLMAO:
پوچھنا تو پڑے گا
بتائیں نا مجھے بھی ہنسنا ہے

باقی سوالوں کے بھی جواب آ رہے ہیں مگر میں ذرا "سست" واقع ہوا ہوں تو پی ٹی وی والا "انتظار فرمائیں"۔ :)
شکریہ بہت بہت :)
 
تعبیر

محفلین
اگر واقعی سنجیدہ ہیں آپ تو ایک پراجیکٹ ایسا ہے کہ اس میں کندن بننے کا سنہرا موقع ہے۔ :)
جی میں سنجیدہ ہوں
لیکن میرے پاس محفل کے لیے صرف چند گھنٹے ہوتے ہیں اگر تو اسی میں ہو جاتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ میری طرف سے معذرت :)
اور ہاں مجھے سیکھنے میں زیادہ دلچسپی ہے۔
 
تعبیر

محفلین

کوشش تو ہے رونقیں بڑھتی رہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ دھاگے کھول کر لوگوں کو رائے کے ایسے مواقع دیتی رہیں اور رونقیں بکھرتی دیکھتی رہیں۔ اب تو آپ کے ساتھ مشاورت ہے ، جو بھی آئیڈیا ہو میں اس پر آپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں بشرطیکہ آپ بھی کچھ دھاگوں میں میرے ساتھ رہیں۔

سکھانے کے لیے لائبریری کا پراجیکٹ بہترین ہے اور اس میں سب کے لیے ہی دلچسپی کا سامان ہے۔ آپ کے مطلب کا بھی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا، میرے ساتھ ساتھ اس میں باقی سب بھی ہیں تو آپ سب کے ساتھ مل کر محفل کے بہترین پراجیکٹ میں اپنے جوہر دکھا سکیں گی۔ اس کے علاوہ کتابوں کی تشہیر کا بھی سوچنا ہے ، اس کے لیے ہم علیحدہ سے دھاگے کھول سکیں گے اور سب سے اہم مل کر لائبریری کے لیے "جوہر قابل" ڈھونڈتے ہیں۔ اس کے لیے لائحہ عمل میں آپ کو بھیج دوں گا ، کچھ تیر بہدف نسخے ہیں جس سے بندے شکار ہو کر رہ جاتے ہیں۔ :)
جی آپ آئیڈیاز دیتے جائیں میں کوشش کرونگی انہیں پورا کرنے کی ان شاءاللہ
 
تعبیر

محفلین
اپیا یہ بس میں نے سیکھا ہے آپ کو وہ جگہ بتاؤں گی
اور بالکل نہیں یہ تھریڈ صرف آپ ہی کیا کریں گی اور بہترین کرتی ہیں آپ
میری مدد کی جہاں ضرورت پڑے میں حاضر ہوں:happy:
نہیں نا بتائی وہ جگہ ؟
جی ضرور آپ کا ساتھ چاہیے اور آپ تو مدد کر ہی رہی ہیں امیجز ڈھونڈنے میں :)
 
معذرت خواہ ہوں کہ یہاں ایک ساتھ اتنا کچھ جمع ہو جاتا ہے کہ بندہ بوکھلا جاتا ہے کہ وہ کیا کرے اور کیا نہیں
اس لیے یہاں آنے میں دیر ہو گئی:)

یہ تو دیوار چین جتنی لمبی پوسٹ ہے چلیں دیکھوں گی کسی دن آرام سے

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
بس افسوس ہے کہ میری دفعہ یہ قالین اڑن قالین بن گیا :p

جی تبھی میری دفعہ خاصے عقلمند نکلے :p

اللہ خیر
چلیں انتظار رہے گا اسکا

ہاہاہا
یہ تعریف تھی یا کچھ اور؟؟؟
اگر ایسی بات ہے تو پھر تو لگتا ہے کہ آپ عزیز امین کو نہیں جانتے پھر :ROFLMAO:
ان کی بھ اسپیڈ میرے ورگی ہے گی
اچھا اتنا زیادہ پوسٹ کرتی ہوں میں؟

پوچھنا تو پڑے گا
بتائیں نا مجھے بھی ہنسنا ہے

شکریہ بہت بہت :)

عزیز امین ابھی بچہ ہے اس معاملے میں ۔ :)
 
جی میں سنجیدہ ہوں
لیکن میرے پاس محفل کے لیے صرف چند گھنٹے ہوتے ہیں اگر تو اسی میں ہو جاتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ میری طرف سے معذرت :)
اور ہاں مجھے سیکھنے میں زیادہ دلچسپی ہے۔

سیکھنے کا عمل کرنے سے ہی ہوگا نہ اور جس کام کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں ، اس میں کافی کچھ ہے سیکھنے کو۔
 
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
3)-آپکو محب کی کون سی عادت​
سب سے زیادہ​
اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟​
سب سےزیادہ خوش مزاجی۔۔۔
خلوص۔۔
اور جو بھی کام کرنا پوری مہارت سے کرنا ۔۔
یہ سب عادتیں محب بھیا میں محسوس کی ہیں جو کہ اچھی لگتی ہیں۔۔۔ !
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​
محب بھیا سے سیکھنے کے لیئے تو اتنا کچھ ہے کہ لسٹ بنانی پڑے گی :heehee:

سیکھا یہ ہے کہ بات کو ہلکے پھلکے انداز میں شائستگی سے کرنا چاہیئے۔۔۔ !
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​
رائے کا اظہار تو میں کر چکی البتہ مشورہ ۔۔۔ !​
مشورہ دینے کے بارے میں ابھی کچھ ہی دن پہلے میں نے محفل میں سیکھا ہے کہ مشورہ ضرورت پڑھنے پر دینا چاہیئے ۔۔​
وہ بھی تب جب کوئی آپ سے مشورہ مانگے سو ابھی مجھے ایسی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔۔!​
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif

سیکھنے کی لسٹ کب تیار ہو رہی ہے پھر :)

ویسے پائتھون ایک چیز ہے سیکھنے کے لیے اور دوسرا ڈیٹابیس پر میں نے کچھ دلچسپی نوٹ کی ہے ، کوئی سوال ہو تو آپ پوسٹ کیا کریں یا فرمائش بھی چل سکتی ہے۔

ویسے میں نے آپ کے لیے ایک عمدہ کام ڈھونڈا ہے ، جس کے لیے میں کئی بندوں کو چھانٹ کر الگ کر رہا ہوں۔ :)
 
کیوں نہیں بھیا ضرور میں حاضر:happy:
 
تعبیر

محفلین
عزیز امین ابھی بچہ ہے اس معاملے میں ۔ :)
:confused::confused::confused:
کیا اتنے زیادہ دھاگے پوسٹ کرتی ہوں میں؟لیکن اب کہاں کرتی ہوں کہ پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی :(
اور کیا میرے اور عزیز امین کے دھاگوں میں رتی برابر فرق نہیں ہوتا؟ :p

سیکھنے کا عمل کرنے سے ہی ہوگا نہ اور جس کام کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں ، اس میں کافی کچھ ہے سیکھنے کو۔

تو ٹھیک ہے پھر میں تیار ہوں :)
 
:confused::confused::confused:
کیا اتنے زیادہ دھاگے پوسٹ کرتی ہوں میں؟لیکن اب کہاں کرتی ہوں کہ پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی :(
اور کیا میرے اور عزیز امین کے دھاگوں میں رتی برابر فرق نہیں ہوتا؟ :p

تو ٹھیک ہے پھر میں تیار ہوں :)

زمین آسمان کا فرق ہے ، سچی بات تو یہ ہے کہ عزیز امین کے دھاگوں پر تو میں جانے سے گھبراتا ہوں۔ میری قابلیت سے آگے کی چیز ہوتے ہیں وہ دھاگے۔

نظر نہیں لگ گئی ، بندہ کبھی مصروف ہوتا ہے اور کبھی اسے کام کرنے کی دھن سوار ہوتی ہے اور فرصت بھی ہوتی ہے تو کافی کام ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھی مصروفیت میں بھی ہو جاتا ہے مگر کبھی مصروفیت بھی ہوتی ہے اور لگن بھی کم ہوئی ہوتی ہے تو پھر مشکل ہوتی ہے۔

بس دسمبر گزر جانے دیں ، پھر خوب کام کرنا ہے ۔ :)

اتنی دیر قرۃالعین اعوان کے ساتھ مل کر منصوبے بنائیں کہ کیسے مل جل کر بہت زیادہ کام کرنا ہے ۔ :)
 
Top