محب علوی
مدیر
میری نظر میں محفل پر اکثریت ایسے ہی لوگوں کی ہے جو یہاں علم پھیلا رہے ہیں یا پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ علم پھیلانے والوں میں سے بھی اکثریت دوسروں سے بہت کچھ یہاں سیکھ رہی ہے اور یوں یہ محفل علم پھیلانے اور سیکھنے والوں کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ میری کوشش ہے کہ میں اس محفل کا فعال رکن رہوں تاکہ علم سیکھ بھی سکوں اور پھر سیکھنے کے قرض کی کچھ ادائیگی بھی کر سکوں۔ اس سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )خاص یہی کہنا چاہوں گی کہ محب بھیا آپ کی طرح جتنے بھی لوگ علم پھیلانے اور سیکھنے میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں وہ چراغ کی مانند ہیں ان چراغوں کو ہمیشہ جلتے رہنا چاہیئے ۔۔۔ !ایسے لوگ ہمیشہ میری دعاؤں کا حصہ رہتے ہیں۔۔۔ !
عالموں کی صحبت سے ہر شخص کو فائدہ پہنچتا ہے چاہے آپ شعوری کوشش سے سیکھے یا لاشعوری طور پر۔
ہم سب ایک دوسرے کا حوصلہ اور ہمت بڑھاتے رہیں گے تو انشاءللہ بہت سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بہت زیادہ آئندہ اٹھائیں گے۔