اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا ہو رہا ہے یہاں؟ برائے مہربانی عنوان کا کیا خیال رکھیں اور گپ شپ کے لیے کسی اور دھاگے کا انتخاب کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ یہاں اس دھاگے پر گپ شپ نہ کریں۔ اس کے لیے " کون ہے جو محفل میں آیا" مناسب رہے گا۔

اگر اب اس دھاگے پر ایسی کوئی پوسٹ آئی تو میں حذف کر دوں گا۔
 

زینب

محفلین
ضبط ہم سے کیا نہیں جاتا


آنسوؤں کو پیا نہیں جاتا

اس قدر غم ملے ھیں ہمیں یارو

اب خوشی میں بھی جیا نہیں جاتا
 

شمشاد

لائبریرین
طویل صدیوں کی بے صدا منظروں سے پوچھو
میری تباہی کی داستاں پتھروں سے پوچھو
(میراج فیض آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
فاصلہ تو ہے مگر کوئی فاصلہ نہیں
مجھ سے تم جدا سہی دل تو جدا نہیں
(شمیم کرہانی)
 

الف عین

لائبریرین
گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا
نہ کھِل کر دھوپ پھیلی ھی نہ بادل کھُل کے برسا تھا
aejaz ebid
 

محمد وارث

لائبریرین
دل لے کے مفت، کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں
الٹی شکایتیں ہوئیں، احسان تو گیا

ہوش و حواس و تاب و تواں داغ جا چکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں، سامان تو گیا

۔
 
Top