اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
(اختر انصاری)
 

شمشاد

لائبریرین
طاقت نہیں ہے جی میں نَے اب جگر رہا ہے
پھر دل ستم رسیدہ اک ظلم کر رہا ہے
(میر)
 

شمشاد

لائبریرین
عشق ان کو ہے جو یار کو اپنے دمِ رفتن
کرتے نہیں غیرت سے خدا کے بھی حوالے
(میر)
 

شمشاد

لائبریرین
"فراز" جیسے کوئی دیا تربتِ ہوا چاہے ہے
تُو پاس آئے تو ممکن ہے میں رہوں بھی نہیں
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں پٹکتا ہے سر سنگ سے جی جلا ڈھنگ سے
دل ہی بن جائے گا خود صنم صبر کر صبر کر
(ناصر کاظمی)
 

سارہ خان

محفلین
وہ رات کا بے نوا مسافر وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصر
تیری گلی تک تو ہم نے دیکھا پھر نجانے کدھر گیا وہ

ناصر کاظمی
 

عمر سیف

محفلین
اب دوبارہ الف سے

آپ سے جو خطا ہوگئی
زندگی خوشنما ہوگئی
ساقیا جام لا جام لا
زلف ان کی گھٹا ہوگئی
 

شمشاد

لائبریرین
توڑ ڈالے جو روح کی خاموشی کو
کوئی تو ایسا سخن میرے لیے ایجاد کرتا
(یاسمین منیر)
 
Top