اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
صبحِ عشرت دیکھ کر، شامِ غریباں دیکھ کر
محوِ حیرت ہوں میں رنگِ بزمِ امکاں دیکھ کر!
(سرور)
 

زینب

محفلین
چلو آس کا نہیں اللہ کا احسان لیتے ہیں

وہ مِنت سے نہیں مانا تو مَنت مان لیتے ہیں
 

نوید صادق

محفلین
لیجئے "ض" سے ایک شعر

ضبط کے گہرے سمندر کو تموج بخش دے
پیار کی جلتی ہوئی آنکھوں میں آنسو بھی نہیں

شاعر: سید آلِ احمد
 

شمشاد

لائبریرین
طبیعت ان دنوں بیگانہ غم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
’فراز‘ اب کوئی سودا کوئی جنوں بھی نہیں
مگر قرار سے دن کٹ رہے ہوں یوں بھی نہیں
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
کیسے تجھ کو سمجھاؤں دل نے کیوں مرے ناہید
ڈوبتے ستارے سے روشنی کی خواہش کی
(ناہید ورک)
 

سارہ خان

محفلین
م کے بعد ن سے شعر لکھنا تھا نہ شمشاد بھائی ۔۔۔:)

ن سے ۔۔

نگاہ بلند، سخن دلنواز، جان ُپرسوز
یہی ہے رخت سفر میرِ کارواں کے لیے


اب ہ
 

شمشاد

لائبریرین
غلطی ہو گئی۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++

ہمہ وقت رنج و ملال کیا جو گذر گیا سو گذر گیا
اسے یاد کر کے نہ دل دکھا جو گذر گیا سو گذر گیا
 

الف عین

لائبریرین
یاروں نے لکھ کے ناولیں رکھ دیں دکان میں
ہم نے تو اس کا نام بھی لکھا نہ تھا کبھی

ا ع

اب پہیہ پھر شروع الف سے
 

شمشاد

لائبریرین
بچھڑ بھی جائیں تو دل کو کوئی ملال نہ ہو
بس اتنا رابطہ رکھو تمام لوگوں سے
(ن م راشد)
 
Top