خواہش کی کسی موج کے ریلے میں رہیں گے شبنم کی طرح ، صُبح کے میلے میں رہیں گے !
سارہ خان محفلین ستمبر 7، 2007 #281 خواہش کی کسی موج کے ریلے میں رہیں گے شبنم کی طرح ، صُبح کے میلے میں رہیں گے !
امیداورمحبت محفلین ستمبر 7، 2007 #283 ذرا سی بات تھی اندیشہ ء عجم نے اسے بڑ ھادیا ہے فقط زیب داستاں کے لئے (علامہ اقبال)
شمشاد لائبریرین ستمبر 7، 2007 #284 رہِ الفت کا ہر ذرہ میرا ہمراز و مونس ہے فسانہ کوئی کہتا ہے، غزل کوئی سناتا ہے! (سرور)
سارہ خان محفلین ستمبر 9، 2007 #285 زمین جلتی ہے اور آسمان ٹوٹتا ہے، مگر گریز کریں ہم تو مان ٹوٹتا ہے !! کوئی بھی کام ہو انجام تک نہیں جاتا ! کسی کے دھیان میں پَل پَل یہ دھیان ٹوٹتا ہے
زمین جلتی ہے اور آسمان ٹوٹتا ہے، مگر گریز کریں ہم تو مان ٹوٹتا ہے !! کوئی بھی کام ہو انجام تک نہیں جاتا ! کسی کے دھیان میں پَل پَل یہ دھیان ٹوٹتا ہے
نوید صادق محفلین ستمبر 9، 2007 #286 سفرِ شام نے رہ رہ کے ڈرایا مجھ کو جی اُٹھے سنگ و شجر دیکھ کے تنہا مجھ کو شاعر: خورشید رضوی
شمشاد لائبریرین ستمبر 9، 2007 #287 شاخ سے موجِ گُل تھمی ہے کہیں ہاتھ سے رک سکا بہاؤ کبھی (پروین شاکر)
عمر سیف محفلین ستمبر 9، 2007 #288 صبا کا نرم سے جھونکا بھی تازیانہ ہوا یہ وار مجھ پہ ہوا بھی تو غائبانہ ہوا
شمشاد لائبریرین ستمبر 10، 2007 #291 ظلمتِ شب میں اجالوں کی تمنا نہ کرو خواب دیکھا ہے تو اب خواب کو رسوا نہ کرو (کامران نجمی)
امیداورمحبت محفلین ستمبر 10، 2007 #292 عشق منت ک قرار نہیں حسن مجبور انتظار نہیں اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں ورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں فیض
عشق منت ک قرار نہیں حسن مجبور انتظار نہیں اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں ورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں فیض
عمر سیف محفلین ستمبر 10، 2007 #294 فہرست محسنوں کی نہایت طویل ہے مجھ سے میری تباہیوں کی داستاں نہ پوچھ
شمشاد لائبریرین ستمبر 10، 2007 #295 قریب موت کھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ قضا سے آنکھ لڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ (سیف الدین سیف)
عمر سیف محفلین ستمبر 11، 2007 #296 کون کس رنگ میں کتنا ہے کہاں تک موجود دور رہنے پہ حضوری کا اثر کھلتا ہے
امیداورمحبت محفلین ستمبر 11، 2007 #297 گیلی لکڑی کی طرح جلنے کی عادت دے گیا جانے والا جاتے جاتے کیا امانت دے گیا
عمر سیف محفلین ستمبر 11، 2007 #298 لگتے ہیں جو پل سہانے وہ ہیں میرے بس خوابوں کے حقیقت میں کبھی خوشی کا دیدار نہیں ہوت
امیداورمحبت محفلین ستمبر 11، 2007 #299 مری زمیں میرا آخری حوالہ ہے سو میں رہوں نہ رہوں اس کو بار ور کردے
عمر سیف محفلین ستمبر 11، 2007 #300 ناشناسی دہر کی تنہا ہمیں کرتی گئی ہوتے ہوتے ہم زمانے سے جدا ہوتے گئے