پھر نظر میں پھول مہکے دل میں پھر شمعیں جلینں پھر تصوّر نے لیا اس بزم میں جانے کا نام فیض
الف عین لائبریرین ستمبر 22، 2007 #341 پھر نظر میں پھول مہکے دل میں پھر شمعیں جلینں پھر تصوّر نے لیا اس بزم میں جانے کا نام فیض
شمشاد لائبریرین ستمبر 22، 2007 #342 تھک گئے ہیں ہم تیرے روز کے ستانے سے توڑ دے تعلّق کو اس طرح نبھانے سے (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 24، 2007 #343 ٹھہرو ذرا کہ مرگِ تمنا سے پیش تر اپنی رفاقتوں کر پلٹ کر بھی دیکھ لوں
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #344 ث سے معذرت جھلملاتا تھا جو آنسو میری آنکھوں میں وہ اب شدّتِ غم سے نکل کر تارِ مژگاں ہو گیا (ناہید ورک)
ث سے معذرت جھلملاتا تھا جو آنسو میری آنکھوں میں وہ اب شدّتِ غم سے نکل کر تارِ مژگاں ہو گیا (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 25، 2007 #345 چاندنی بھی شبِ غم کی مجھے یوں لگتی ہے تنِ مفلس پہ ہو زردار کی اُترن جیسے
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #347 خزاں کی رُت میں لمحہِ جمال کیسے آگیا یہ آج پھر سنگھار کا خیال کیسے آگیا
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #348 دنیا میں ک۔ہاں قدر بھ۔لا اش۔۔کِ وف۔۔ا ک۔۔ی کچھ تو نے بھی اے دیدۂ گریاں نہیں دیکھا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #349 ڈالتے اس پہ کمندیں، وہ کوئی چاند نہ تھا سو جتن سب نے کئے ہاتھ نہ آیا سورج
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #350 ذہن پے چھائی ہوئی غم کی گھٹا ہو جیسے درد میں ڈوبی ہوئی ساری فضا ہو جیسے (کرشن ادیب)
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #352 زبان سخن کو، سخن بانکپن کو ترسے گا سخن کدہ میری طرزِ سخن کو ترسے گا (ناصر کاظمی)
عمر سیف محفلین ستمبر 30، 2007 #353 سکوتِ حلقۂ زنداں سے ایک گونج اُٹھی اور اس کے ساتھ مرے ساتھیوں کی یاد آئی
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2007 #354 شاید کہ دل میں تھی مہمان خواہش میں ہوں وہی تیری ناہید خواہش (ناہید ورک)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2007 #356 ضبطِ غمِ الفت پر نازاں ہوں بہت لیکن جب ی۔اد ت۔۔ری آئ۔۔ی، واللہ بہت آئ۔۔۔ی (سرور)
ع عیشل محفلین اکتوبر 1، 2007 #357 طبیعت جب اپنی گھبراتی ہے سنسان راتوں میں ہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2007 #358 ظاہر کرے ہے جنبشِ مژگاں سے مدعا طفلانہ ہاتھ کا ہے اشارہ زبانِ اشک (چچا)
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 8، 2007 #359 عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 8، 2007 #360 غم کا خزانہ تیرا بھی ہے میرا بھی یہ نذرانہ تیرا بھی ہے میرا بھی (شاہد کبیر)