اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
مگر کبھی کوئی دیکھے کوئی پڑھے تو سہی
دل آئینہ ہے تو چہرہ کتاب جیسا ہے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں روئے پھوٹ پھوٹ کے پاؤں کے آبلے
نالہ سا اک سوئے بیاباں بہہ گیا
(ابراھیم ذوق)
 

الف عین

لائبریرین
پھر الف سے میں ہیہ شروع کروں

ایسا بربط کہ جو شکستہ نہیں
لئے بیٹھے ہیں اور نغمہ نہیں
ا ع
 

الف عین

لائبریرین
پہلے اس نے مُس کہا۔۔۔ پھر تَق کہا۔۔۔ پھر بِل کہا
اس طرح ظالم نے ’مستقبل‘ کے ٹکڑے کر دئے
نامعلوم
 

شمشاد

لائبریرین
ٹکراؤ یا اب کے پیار کرو میں نشے میں ہوں
جو چاہو میرے یار کرو میں نشے میں ہوں
(شاہد کبیر)
 

شمشاد

لائبریرین
جانِ افسانہ یہی کچھ بھی ہو افسانے کا نام
زندگی ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جانے کا نام
(آنند نرائن ملا)
 

شمشاد

لائبریرین
خود وہ آغوش کشادہ ہے جزیرے کی طرح
پھیلے دریاؤں کی مانند محبت اس کی
(شہزاد احمد)
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھل چکی رات، بکھرنے لگا تاروں کا غبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
روشنیوں کے سارے منظر جُھوٹے لگتے ہیں
لیکن اُس کی آنکھ کے آنسو سچے لگتے ہیں
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہے ہیں صبح تلک اِک بار بھی آنکھ نہیں جھپکی
اب توتیرے ہجر میں ہم نے پہلی رات گزاری ہے
(نوشی گیلانی)
 
Top