اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
دل وہ بیمار کہ رونے کے بہانے مانگے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی یہ حروف تہجی کے لحاظ سے شعر دینے کا دھاگہ ہے۔ میں نے حرف و سے شعر لکھا تھا، اس کے آگے حرف ہ سے شعر لکھنا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہوں ساعتِ عذاب میں کیوں میں ابھی تلک؟
اک عمر سے گِھری ہوں اسی اک سوال میں
(ناہید ورک)

ء سے تو کوئی شعر شروع نہیں ہو گا، اس سے اگلا حرف ی/ے ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ جان کر بھی کہ دونوں کے راستے تھے الگ
عجیب حال تھا جب اس سے ہو رہے تھے الگ

اکیلے پن کی اذیّت کا اب گِلہ کیسا
فراز خود ہی تو اپنوں سے ہو گئے تھے الگ
 

شمشاد

لائبریرین
اب پھر الف سے


اک عمر سے میں رو رہی تھی اپنے وسوسے
پھر بھی نہ جانے کیوں مجھے رنجِ مآل ہے؟
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
چاندنی رات میں چاند کے سامنے
رُخ سے پردہ ہٹانا غضب ہو گیا
چاندنی چُھپ گئی، چاند شرمانے لگا
آپ کا مسکرانا غضب ہو گیا
(شیوان بجنوری)
 
Top