اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
بہار میرے گلستان میں جب بھی آتی ہے
بڑی خوشی سے میری روح جھوم جاتی ہے
(صغیر جعفری)
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب بھائی بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ہیں، ویسے آپ کا نام بھی ش سے شروع ہوتا ہے اور میرا بھی ش سے۔

ہاں تو ت کے بعد ٹ سے :

ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعا میرے ساتھ ہے
دنیا تیری طرف ہے خدا میرے ساتھ ہے
(نظام رامپوری)
 

شعیب خالق

محفلین
شعیب بھائی بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ہیں، ویسے آپ کا نام بھی ش سے شروع ہوتا ہے اور میرا بھی ش سے۔

ہاں تو ت کے بعد ٹ سے :

ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعا میرے ساتھ ہے
دنیا تیری طرف ہے خدا میرے ساتھ ہے
(نظام رامپوری)

شکریہ شمشاد بھائی
نظام رامپوری کی یہ غزل میں نے شاید پنکج ادھاس کی آواز میں‌ سن چکا ہوں
 

شعیب خالق

محفلین
ث سے تو کوئی شعر میرے پاس نہیں اس لئے ج سے حاضر ہے:grin:
جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھا ئی دیتا ہے
مری طرح سے اکیلا دکھائی دیتا ہے
شکیب جلالی
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ کیا نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیر
اور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ

دینا وہ اس کا ساغرِ مئے یاد ہے نظام
منہہ پھیر کر اُدھر، اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ کیا نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیر
اور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ

دینا وہ اس کا ساغرِ مئے یاد ہے نظام
منہہ پھیر کر اُدھر، اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ

فرخ صاحب یہاں حروفِ تہجی کے لحاظ سے شعر لکھنا تھا اور 'ج' کے بعد 'چ' کا شعر چاہیئے، شاید :)

محسن بھوپالی کی ایک خوبصورت غزل کا مطلع 'چ' سے شروع ہوتا ہے لیکن افسوس مجھے پورا شعر نہیں آتا، اگر کوئی دوست لکھ سکیں تو نوازش

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
شاید یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
(فراز)
 
Top