اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

فرخ منظور

لائبریرین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
پکارتی ہے تمہیں بام و در کی تاریکی
کبھی تو روشنی بخشو غریب خانے کو
(مقسط ندیم)
 

گرو جی

محفلین
تھا میرے در اس کے جو پردہ سا اک ظفر
یکبار دوئی کے اٹھانے سے اٹھ گیا



از بہادر شاہ ظفر
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جو بنا گئے ہیں تجھے خدا ، ہیں انہی کے دم سے خدائیاں
کہ مری جبیں کے طفیل ہیں تری سجدہ گاہ کی رفعتیں
(نزھت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب ج سے تو میں نے شعر لکھ دیا تھا، آپ کو تو چ سے لکھنا تھا۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

چھایا ہے اک سکوت سا اس کائنات میں
برپا ہے پھر بھی شور یہاں شش جہات میں
(نزہت عباسی)
 

ہما

محفلین
دوست بن بن کے ملے مجھ کو مٹانے والے
میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے
تُم نے چُھپ کر اور بھی ستم ڈھایا مجھ پر
تُم سے اچھے ہیں میرے حال پہ ہنسنے والے
 

شمشاد

لائبریرین
ڈر تو مجھے کس کا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
پر حال یہ افشاں ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
(مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
سرما تھا مگر پھر بھی وہ دن کتنے بڑے تھے
اس چاند سے جب پہلے پہل نین لڑے تھے
(رام ریاض)
 

ہما

محفلین
yehhxd0.gif
 
Top