ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر، تھا جو رازداں اپنا (مرزا)
فرخ منظور لائبریرین اپریل 29، 2008 #421 ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر، تھا جو رازداں اپنا (مرزا)
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2008 #422 رہِ الفت کا ہر ذرہ میرا ہمراز و مونس ہے فسانہ کوئی کہتا ہے، غزل کوئی سناتا ہے! (سرور)
فرخ منظور لائبریرین اپریل 29، 2008 #423 زمانہ ہنس رہا ہے بسمل آج میرے رونے پر نہ جانے کس کے رونے کی اڑائی تھی ہنسی میں نے
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2008 #424 سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا کہتی ہے خلق خدا تجھے غائبانہ کیا
سارہ خان محفلین اپریل 29، 2008 #425 شورِ جولاں تھا کنارِ بحر پر کس کا کہ آج گردِ ساحل ہے بہ زخمِ موجۂ دریا نمک غالب
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2008 #426 صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں (اختر انصاری)
ر راجہ صاحب محفلین مئی 21، 2008 #427 ضبط تھا جب تیئںچاہت نہ ہوئی تھی ظاہر اشک نے بہہ کہ مرے چہرے پہ طوفان کیا میرتقی میر
شمشاد لائبریرین مئی 21، 2008 #428 طرب آشنائے خروش ہو، تو نوا ہے محرم گوش ہو وہ سرور کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردہ ساز میں (علامہ)
ر راجہ صاحب محفلین مئی 28، 2008 #429 ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے اک شمع ہے دلیلِ سہر سو خموش ہے غالب
الف عین لائبریرین مئی 28، 2008 #430 عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہے میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے بشیر بدر
ر راجہ صاحب محفلین مئی 29، 2008 #431 غموںکی دھوپ میں مر جھا گئے کنول کیا کیا چمن سے دور کہیں ابر نو بہار رہا سید صباحت رضا
نوید صادق محفلین جون 1، 2008 #432 فرصت ملے تو اس کو ہر اک زاوئے سے پڑھ وہ صرف ایک جسم نہیں ہے، کتاب ہے شاعر: سید آلِ احًد
الف عین لائبریرین جون 2، 2008 #435 گو واں نہیں پہ واٌ کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبے سے ان بتوں کو بھی نسبت ہے دوعر کی غالب
الف عین لائبریرین جون 2، 2008 #436 گو واں نہیں پہ واٌ کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبے سے ان بتوں کو بھی نسبت ہے دوعر کی غالب
شمشاد لائبریرین جون 2، 2008 #437 لو وہ بھی کہتے ہیں کہ بے ننگ و نام ہوں یہ جانتا اگر تو لٹاتا نہ گھر کو میں
محمداحمد لائبریرین جون 2، 2008 #438 مرنے کا تیرے غم میں ارادہ بھی نہیں تھا تھا عشق مگر اتنا زیادہ بھی نہیں تھا
فرخ منظور لائبریرین جون 2، 2008 #439 نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا (غالب)
محمداحمد لائبریرین جون 2، 2008 #440 وعدہ وہ کر گئے ہیں کہ آئیں گے خواب میں مارے خوشی کہ نیند نہ آئے تو کیا کروں