اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
ہما آپ سے درخواست ہے کہ تصویری شاعری پوسٹ نہ کریں۔
یونیکوڈ میں شعر لکھنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے، اس لیے براہ مہربانی یونیکوڈ میں لکھا کریں۔ شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
طبیعت ان دنوں بیگانہِ غم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن امر بھائی آپ نے بھی ظ کے بجائے ع سے لکھ دیا۔

محمد احمد شاید اسے بیت بازی کا دھاگہ سمجھے۔

چلیں اب واپس آ جاتے ہیں۔ غ سے شروع کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
غیر کیا جانیے کیوں مجھکو برا کہتے ہیں
آپ کہتے ہیں جو ایسا تو بجا کہتے ہیں
(فراق گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کون ہے ، جس کی تلاش میں بس۔۔۔مل
ہر ایک س۔۔۔۔ان۔۔۔۔س مرا ، اب سفر میں رہتا ہے
(بس۔۔۔۔مل ص۔۔۔۔ابری)
 

شمشاد

لائبریرین
ہم سے نام جنوں کا قائم، ہم سے دشت کی آبادی
ہم سے درد کا شکوہ کرتے؟ ہم کو زخم دکھاتے ہو؟
شیر محمد خان (ابن انشا)
 
Top