ٹکرا ہی گئی میری نظر اُن کی نظر سے دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و جگر سے (فیاض ہاشمی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 11، 2009 #501 ٹکرا ہی گئی میری نظر اُن کی نظر سے دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و جگر سے (فیاض ہاشمی)
عثمان رضا محفلین دسمبر 11، 2009 #502 ثانی تیرا لا نہیں سکتی یہ دُنیا، ڈھونڈھ لے " نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر " تجھ سا عالی شان بکرا میرے گھر میں دیکھ کر کہہ نہیں سکتا جلیں گے سب پڑوسی کس قدر
ثانی تیرا لا نہیں سکتی یہ دُنیا، ڈھونڈھ لے " نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر " تجھ سا عالی شان بکرا میرے گھر میں دیکھ کر کہہ نہیں سکتا جلیں گے سب پڑوسی کس قدر
شمشاد لائبریرین دسمبر 11، 2009 #503 جب کسی نے تمہارا نام لیا جانے کیوں مجھ کو اپنی یاد آئی (نریش کمار 'شاد')
عثمان رضا محفلین دسمبر 11، 2009 #504 چرکے وہ دیے دل کو محرومئ قسمت نے اب ہجر بھی تنہائی اور وصل بھی تنہائی چاند وارثی
شمشاد لائبریرین دسمبر 11، 2009 #505 حادثے کیا کیا تمہاری بے رُخی سے ہو گئے س۔اری دن۔ی۔ا ک۔ے لیے ہم اجنبی سے ہو گئے (ساغر نظامی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 12، 2009 #507 دردِ دل کے واسطے پیدا کیا ہے انساں کو ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو و بیاں (علامہ)
عثمان رضا محفلین دسمبر 12، 2009 #508 ڈنکے کی چوٹ پہ ظالم کو برا کہیں گے مجھے سولی سے نہ زندانوں سے ڈر لگتا ہے
الف عین لائبریرین دسمبر 12، 2009 #509 ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر تھا جو راز داں اپنا چچا ایک بھتیجے اس کو یوں پڑھتے ہیں۔۔ بن گیا رفیق آخر۔۔
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر تھا جو راز داں اپنا چچا ایک بھتیجے اس کو یوں پڑھتے ہیں۔۔ بن گیا رفیق آخر۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 12، 2009 #510 رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی میری طرح (مومن خان مومن)
عثمان رضا محفلین دسمبر 12، 2009 #511 زمیں کی پیاس اُسی کے لہو کو چاٹ گئی وہ خوش ہوا تھا سمندر کو آبجو کر کے
شمشاد لائبریرین دسمبر 12، 2009 #512 سرخ ہونٹوں پر شرارت کے کسی لمحے کا عکس ریشمی باہوں میں چُوڑی کی کبھی مدھم دھنک (پروین شاکر)
عثمان رضا محفلین دسمبر 12، 2009 #513 شعار اپنا ہی جس کا بہانہ سازی تھا وہ میرے جھوٹ پہ خوش تھا کہ سچ پہ راضی تھا
شمشاد لائبریرین دسمبر 12، 2009 #514 صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں (اختر انصاری)
عثمان رضا محفلین دسمبر 13، 2009 #515 ضبط کرنا کبھی ضبط میں وحشت کرنا اتنا آسان تو نہیں تجھ سے مُحبت کرنا
شمشاد لائبریرین دسمبر 13، 2009 #516 طبیعت ان دنوں بیگان۔۔ہِ غ۔۔۔م ہ۔۔۔۔۔۔۔وتی جاتی ہے میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے (جگر مراد آبادی)
طبیعت ان دنوں بیگان۔۔ہِ غ۔۔۔م ہ۔۔۔۔۔۔۔وتی جاتی ہے میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے (جگر مراد آبادی)
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 13، 2009 #517 عدم خلوص کے بندوں میں ایک خامی ہے ستم ظریف بڑے جلد باز ہوتے ہیں
سید محمد نقوی محفلین دسمبر 13، 2009 #518 غم ہستی کا اسد کس سے ہو جز مرگ علاج شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
عثمان رضا محفلین دسمبر 13، 2009 #519 فاصلے ایسے بھی ہونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
شمشاد لائبریرین دسمبر 14، 2009 #520 قریب موت کھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ قضا سے آنکھ لڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ (سیف الدین سیف)