اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
گ۔رم۔یِ حس۔۔رتِ ن۔اک۔ام س۔ے جل جاتے ہیں
ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
میں تیری راہ سے ہٹنے کو ہٹ گیا لیکن
مجھے تو کوئی بھی راستہ نظر نہیں آتا
(وسیم بریلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بھی کیا دن تھے کہ ہر وہم یقیں ہوتا تھا
اب حقیقت نظر آئے تو اسے کیا سمجھوں
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ اس عہد کی نظر میں ہوں
ابھی میں کیا کہ ابھی منزل ِ سفر میں ہوں
(عبید اللہ علیم)
 

شمشاد

لائبریرین
بادبان کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا
میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا
(پروین شاکر)
 
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
جو مشکل اب ہے یارب پھر وہی مشکل نہ بن جائے

شاید علامہ اقبال کا ہے یہ شعر، ٹھیک سے یاد نہیں
 

عثمان رضا

محفلین
خُدا معلوم دل کو جُستجو ہے کن جَزیروں کی
نہ جَانے کِن ستاروں کی ضیا کودیکھتاہوں میں
سید ضمیر جعفری
 
Top