ربط و ضبطِ ملتِ بيضا ہے مشرق کي نجات ايشيا والے ہيں اس نکتے سے اب تک بے خبر علامہ اقبال
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #541 ربط و ضبطِ ملتِ بيضا ہے مشرق کي نجات ايشيا والے ہيں اس نکتے سے اب تک بے خبر علامہ اقبال
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #542 زندگی کیا ہے چند عناصر کا ظہور ترتیب موت کیا ہے انہی اجزاء کا پریشاں ہونا
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #543 ساحرِ اَلمُوط نے تجھ کو ديا برگِ حشيش اور تو اے بے خبر سمجھا اسے شاخِ نبات علامہ اقبال
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #544 شکست و فتح مرا مسئلہ نہیں ہے فراز میں زندگی سے نبرد آزما رہا سو رہا (فراز)
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #545 صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #546 ضبط ہم سے کیا نہیں جاتا آنسوؤں کو پیا نہیں جاتا اس قدر غم ملے ھیں ہمیں یارو اب خوشی میں بھی جیا نہیں جاتا
ضبط ہم سے کیا نہیں جاتا آنسوؤں کو پیا نہیں جاتا اس قدر غم ملے ھیں ہمیں یارو اب خوشی میں بھی جیا نہیں جاتا
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #547 طرب آشنائے خروش ہو، تو نوا ہے محرم گوش ہو وہ سرور کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردہ ساز میں
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #548 ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھی مجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی (کلیم اعجاز)
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #549 عقل وہ ناصح کہ ہر دم لغزشِ پا کا خیال دل وہ دیوانہ یہی چاہے کہ نادانی کرے
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #550 غالب نہ کر حضور میں تُو بار بار عرض ظاہر ہے تیرا حال سب اُن پر کہے بغیر چچا)
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #551 فاصلے ایسے بھی ہونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #552 قریب موت کھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ قضا سے آنکھ لڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ (سیف الدین سیف)
خوشی محفلین دسمبر 17، 2009 #553 کنویں میں پھینک سکتا ھے بھائی بھائی کو یہ دور وہ ھے کہ بانہوں کا اعتبار نہیں
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #554 گفت رومي ہر بنائے کہنہ کآباداں کنند مي نداني اول آں بنياد را ويراں کنند؟ علامہ اقبال
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #556 میں کہتا ہوں اس دل کو دل میںبسا لو، وہ کہتے ہیں ہم سے نگاہیںملا لو نگاہوں کو معلوم کیا دل کی حالت، نگاہوں نگاہوں میںکیا بات ہو گی
میں کہتا ہوں اس دل کو دل میںبسا لو، وہ کہتے ہیں ہم سے نگاہیںملا لو نگاہوں کو معلوم کیا دل کی حالت، نگاہوں نگاہوں میںکیا بات ہو گی
عثمان رضا محفلین دسمبر 18، 2009 #557 نگاہِ قہر پر بھی جان و دل سب کھوئے بیٹھا ہے نگاہِ مہر ِ عاشق پر اگر ہوگی تو کیا ہوگا جگر مراد آبادی
شمشاد لائبریرین دسمبر 18، 2009 #558 وہ کوئی اور نہ تھا چند خشک پتے تھے شجر سے ٹوٹ کے جو فصلِ گُل پہ روئے تھے (احمد ندیم قاسمی)
عثمان رضا محفلین دسمبر 18، 2009 #559 ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے
شمشاد لائبریرین دسمبر 18، 2009 #560 یہ کیا جگہ ہے دوستو، یہ کون سا دیار ہے حدِ نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے