اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
ترا پتہ ہے ہمیں اور نہ ہی خبر اپنی
شرابِ زیست ہے اور جام جم کی باتیں ہیں
(سرور عالم راز)
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت سے تک رہا ہے جہانِ وفا مجھے
تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے
(ساغر نظامی)
 

عثمان رضا

محفلین
خواب گراتی پلکیں دیکھنے والی تھیں
میری اُجڑی نیندیں دیکھنے والی تھیں
تنہائی کا صرف مجھے ہی رنج نہ تھا
چڑیوں کی بھی شکلیں دیکھنے والی تھیں
ریحانہ قمر
 

شمشاد

لائبریرین
رات ہنس ہنس کر يہ کہتي ہے کہ ميخانے ميں چل
پھر کسي شہناز ِ لالہ رخ کے کاشانے ميں چل
يہ نہيں ممکن تو پھر اے دوست! ويرانے ميں چل
اے غمِ دل کيا کروں، اے وحشت ِ دل کيا کروں
(اسرار الحق مجاز)
 

شمشاد

لائبریرین
سن۔اٹ۔ا جب تنہائی ک۔ے زہ۔۔ر میں گھلتا ہے
وہ گھڑیاں کیونکر کٹتی ہیں، کیسے بتائیں تمہیں
(ظہور نظر)
 

شمشاد

لائبریرین
شعر دینے کا شکریہ۔ لیکن یہ دھاگہ حروف تہجی کے حساب سے شعر دینے کا ہے۔ عثمان بھائی نے حرف ش سے شعر دیا، اس کے بعد آپ کو ص سے شعر دینا چاہیے تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
(اختر انصاری)
 
Top