اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہے
خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہان کو کہیں بے دلی سے ہم
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت
------------------------------------------------

جاتی ہے کوئی کشمکش اندوہِ عشق کی
دل بھی اگر گیا، تو وہی دل کا درد تھا
(چچا)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ث و الا ایک علامہ اقبال کا شعر ہے "ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں" مگر مجھے اچھی طرح یاد نہیں تھا اس لیے لکھا نہیں تھا۔ خیر

چھوڑا نہ رشک نے کہ تیرے گھر کا نام لوں
ہر ایک سے پوچھتا ہوں، جاؤں کدھر کو میں
قبلہ بڑے غالبؔ
 

شمشاد

لائبریرین
حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آ گئے
ہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جاں تک آ گئے
(قابل اجمیری)
 

شمشاد

لائبریرین

دیر و حرم کے حبس کدوں کے ستائے ہیں
ہم آج مے کدے کی ہوا کھانے آئے ہیں
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
رچی ہوئی ہے رفاقت میرے رگ و پے میں
کچھ اس طرح کہ اکیلا چلوں تو گھبراؤں
(احمد ندیم قاسمی)
 
Top