اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کُھلا
مئے گُل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو
(سیاح)

 

شمشاد

لائبریرین
منع کیوں کرتے ہو عشقِ بُتِ شیریں لب سے
کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو
(سیاح)
 

شمشاد

لائبریرین
واعظ سلام لے کہ چلا میکدے کو میں
فردوسِ گمشدہ کا پتہ یاد آ گیا
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ نصف شب یہ میکدے کا در یہ محتسب
ٹوکے کوئی تو بات بنائے نہیں بنے
(خمار بارہ بنکوی)
 

عمر سیف

محفلین
اگر تُو اتفاقا مل بھی جائے
تیری فرقت کے صدمے کم نہ ہونگے

شمشاد بھائی کیا آپ نے اپنا انباکس چیک کیا ہے ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ضبط کچن کارنر میں نیا دھاگہ کھول دیا ہے۔
-----------------------------------------------------------

بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدّتوں میں ہم
قسطوں میں خود کشی کا مزا ہم سے پوچھیے
(خمار بارہ بنکوی)
 

تبسم

محفلین
تعجب ہے ہوئے جاتے ہو تم مایُوس کیوں آخر؟
بھُلا دی تم نے اپنے دل سے کیا میری محبت بھی
 

ذوالقرنین

لائبریرین
جہاں سوال کے بعد سوال ہوتا ہے
وہی محبتوں کا زوال ہوتا ہے
کسی کو اپنا بنانا ہنر ہی سہی
کسی کا بن کر رہنا کمال ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
حادثے کیا کیا تمہاری بے رُخی سے ہو گئے
ساری دنیا کے لیے ہم اجنبی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
ذکر میرا وہ کیا کرتے ہیں کس خوبی سے
بھری محفل میں سُنا دیتے ہیں صلوات مجھے
(مہاراجہ بہادر سر کِشن پرشاد)
 
Top