اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
زندگی تیری عطا تھی تو ترے نام کی ہے
ہم نے جیسی بھی بسر کی ترا احساں جاناں
احمد فراز
 

شمشاد

لائبریرین
شمع کی لَو تھی کہ وہ تُو تھا مگر ہجر کی رات
دیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین

ضمير مغرب ہے تاجرانہ، ضمير مشرق ہے راہبانہ
وہاں دگرگوں ہے لحظہ لحظہ، يہاں بدلتا نہيں زمانہ
(علامہ محمد اقبال)
 

عمر سیف

محفلین
کبھی یوں بھی آ میری آنکھ میں کہ میری نظر کو خبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے مگر اس کے بعد سحر نہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
منع کیوں کرتے ہو عشقِ بُتِ شیریں لب سے
کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو
(سیاح)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
(چچا)
 
Top