اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سارہ خان

محفلین
وہ میرا جانِ ہر محفل کہاں ہے
نگاہِ شوق کی منزل کہاں ہے

ستارو، تم نے دیکھا ہو تو لادو
مری اُمید کا حاصل کہاں ہے
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اُڑنے میں وقت تو لگتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جس پہ شاعر کی نگاہیں ہی پہنچ سکتی ہیں​
چاند تاروں سے پرے ایسی زمیں اور بھی ہے​
(ضیا فتح آبادی)​
 

شمشاد

لائبریرین
حصول آگہی کے وقت کاش اتنی خبر ہوتی​
کہ یہ وہ آگ ہے جس آگ میں زندہ جلوں گا میں​
(انور شعور)
 

عمر سیف

محفلین
خون ِ دل صرف کرنا پڑتا ہے
دیکھنا!تم نہ شاعری کرنا
کتنا دُشوار ہے انا کے لیے
سارے ماحول کی نفی کرنا
 

شمشاد

لائبریرین
دن رات ہوئے ہم وقفِ رفو اب کیا محفل کیا فکرسخن
یہ ہات رکیں تو سوچیں بھی یہ زخم سلیں تو لکھیں بھی
 
Top