اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین

واہ امیرؔ، ایسا ہو کہنا، شعر ہیں یا معشوق کا گہنا
صاف ہے بندش، مضموں روشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ!
(امیر مینائی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چھوٹے غالب بھی کمال کرتے ہیں۔
--------------------------------------------------


کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتا
بحر، گر بحر نہ ہوتا تو ویراں ہوتا
(قبلہ غالبؔ)
-------------------------------
دراصل دو تین ٹیبز کھولی ہوئی ہیں وہاں کا شعر یہاں لکھ کے سوچ رہا تھا کہ ابھی لکھا تو ہے
 

شمشاد

لائبریرین

لرز رہے تھے شگوفے، تڑپ رہے تھے نُجوم
چھڑا ہوا نہیں معلوم کون مسئلہ تھا
(جوش)
 

سارہ خان

محفلین
مرگِ جگر پر کیوں تیری آنکھیں ہیں اشک ریز؟
اک سانحہ سہی، مگر اتنا اہم نہیں

جگر مراد آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
نہ گل ہیں نہ غنچے نہ بوٹے نہ پتے
ہوئے باغ نذرِ خزاں کیسے کیسے

(امیر مینائی)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
وہ نگاہیں کیوں ہوئی جاتی ہیں یا رب ! دل کے پار؟
جو مری کوتاہی قسمت سے ، مژگاں ہو گئیں

(قبلہ غالبِ اعظم)
 

شمشاد

لائبریرین

ہجرت کر آیا ہے ایک دھڑکتا دل شاعر کا
پاکستان میں کب تک خوف کو لکھتا موت کو گاتا
(منصور آفاق)
 

مہ جبین

محفلین
یوں تو صورت سے نہایت واجبی لگتی ہو تم
سانحہ یہ ہے کہ اچھی واقعی لگتی ہو تم
امیر الاسلام ہاشمی
 

شمشاد

لائبریرین
اک بار اس کی آنکھوں میں دیکھی تھی بے رخی
پھر اس کے بعد یاد وہ آیا نہیں کبھی
(تسنیم کوثر)
 

مہ جبین

محفلین
بناتے ہیں ہر اک ماحول کو ہم پر فضا یارو
قبائے گل کو چھوتے ہیں بہ اندازِ صبا یارو
امیرالاسلام ہاشمی
 

شمشاد

لائبریرین
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
 

مہ جبین

محفلین
تشویش تو یہی ہے ، تشخیص کیسے کی تھی
لڑکی ہے یا وہ لڑکا، یہ عرض پھر کروں گا
امیرالاسلام ہاشمی
 

شمشاد

لائبریرین
ٹکرا ہی گئی میری نظر اُن کے نظر سے
دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و جگر سے
(فیاض ہاشمی)
 

شمشاد

لائبریرین
جوشِ بارش ہے ابھی تھمتے ہو کیا اے اشکو
دامنِ کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو
(میاں داد خان سیاح)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
چاند ستارے قید ھیں سارے وقت کے بندی خانے میں
لیکن میں آزاد ھوں ساقی ! چھوٹے سے پیمانے میں
 

مہ جبین

محفلین
حقیقت یہ ہے وہ بچے نہ مجرم تھے ، نہ قاتل تھے
تو سب کا قصہِ دارو رسن لکھنا پڑا مجھ کو۔۔۔۔۔۔!
امیرالاسلام ہاشمی
 
Top