اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

عمر سیف

محفلین
نہ جانے کون سے چشمے ہیں ماورائےِ بدن
کہ پا چکا ہوں جسے، مجھ کو اس کی پیاس بھی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وہ دشمنی سے دیکھتے ہیں ،دیکھتے تو ہیں
میں شاد ہوں کہ ہوں تو کسی کی نگاہ میں
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
بخش دینا پیار کی گستاخیاں
دل ہی قابو میں نہیں ،ہم کیا کریں
(داغ دہلوی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تیرے ماتھے کی شکن پہلے بھی دیکھی تھی مگر
یہ گرہ اب کے مرے دل میں‌ پڑی ہو جیسے
 

شمشاد

لائبریرین
ٹکرا ہی گئی میری نظر ان کی نظر سے
دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و جگر سے
(فیاض ہاشمی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ثبوت ِ عشق میں چاک ِ گریباں‌ مانگنے والو
کبھی کھلنے سے پہلے پھول کچھ مرجھا بھی جاتے ہیں
 

عمر سیف

محفلین
چلتے ہو تو چمن کو چلیے سنتے ہیں کہ بہاراں ہے
پات ہرے ہیں پھول کھلے ہیں کم کم بادو باراں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
حاکم، رشوت ستاں! فکرِ گرفتاری نہ کر
کر رہائی کی کوئی آسان صورت چھوٹ جا

میں بتاؤں تجھ کو، تدبیر رہائی مجھ سے پوچھ
لے کے رشوت پھنس گیا دے کے رشوت چھوٹ جا
(دلاور فگار)
 

شمشاد

لائبریرین
دل عبث آرزوئے خاک میں پہنچا تہہِ آب
عکس تک سروِ سرِ موجِ رواں کا نکلا
(جمال احسانی)
 

شمشاد

لائبریرین
ذکر اس پری وش کا، اور پھر بیاں اپنا
بن گیا رقیب آخر، تھا جو رازداں اپنا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
زُنّار باندھ، سبحۂ صد دانہ توڑ ڈال
رہرو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر
(چچا)
 
Top