اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

فرحت کیانی

لائبریرین
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا سا قطرہ کہیں آج اگر اُبھرتا ہے
سمندروں ہی کے لہجے میں بات کرتا ہے
(وسیم بریلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی کو میں نے دیکھا ہے برافگندہ نقاب
زندگی پیہم خلش ہے، جاودانی اضطراب!
(جاوید اختر)
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے اس نگاہ کم کا میاں​
پہلے ہی ہم کھٹک گئے ہوں گے​
(جون ایلیا)
 

شمشاد

لائبریرین
ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھی
مجبور تھے ہم اُس سے محبت بھی بہت تھی
(کلیم عاجز)
 

شمشاد

لائبریرین
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
(چچا)
 

عمر سیف

محفلین
کیوں کہتے ہو قیس اکیلا تھا جب قریہِ ناپرساں سے گیا
ساتھ اس کے، روائےِ لیلٰی کی خوشبو بھی اور ہوا بھی گئی
 
Top