مقدر میں نہیں ہے کامرانِ آرزو ہونا سزاوارِ اجابت ہو نہیں سکتی دُعا میری (نذیر)
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2012 #921 مقدر میں نہیں ہے کامرانِ آرزو ہوناسزاوارِ اجابت ہو نہیں سکتی دُعا میری(نذیر)
عمر سیف محفلین مئی 7، 2012 #922 نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا، نہ فرصتوں کی اداس برکھا یوں ہی ذرا سی کسک ہے دل میں، جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ
نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا، نہ فرصتوں کی اداس برکھا یوں ہی ذرا سی کسک ہے دل میں، جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2012 #923 وہ لوگ میرے بہت پیار کرنے والے تھےگزر گئے ہیں جو موسم گزرنے والے تھے(جمال احسانی)
عمر سیف محفلین مئی 7، 2012 #924 یونہی ہم منیر پڑے رہے کسی اک مکاں کی پناہ میں کہ نکل کے ایک پناہ سے کہیں اور جانے کا دم نہ تھا
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2012 #925 ضبط آپ کو حرف ہ سے شعر دینا تھا۔ ------------------------------------------------- ہزار مجھ سے وہ پیمانِ وصل کرتا رہاپر اُس کے طور طریقے مُکرنے والے تھے(جمال احسانی)
ضبط آپ کو حرف ہ سے شعر دینا تھا۔ ------------------------------------------------- ہزار مجھ سے وہ پیمانِ وصل کرتا رہاپر اُس کے طور طریقے مُکرنے والے تھے(جمال احسانی)
فرحت کیانی لائبریرین مئی 7، 2012 #926 اک بار سچ کہا تھا مگر اس کی آگ سے اب تک مری زبان پہ ہیں چھالے پڑے ہوئے
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2012 #927 بانبی ناگن، چھایا آنگن، گنگھرو چھن چھن، آشا منآنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو(جاوید اختر)
بانبی ناگن، چھایا آنگن، گنگھرو چھن چھن، آشا منآنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو(جاوید اختر)
غ۔ن۔غ محفلین مئی 7، 2012 #928 پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصرغم کے سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے
عمر سیف محفلین مئی 7، 2012 #929 شمشاد نے کہا: ضبط آپ کو حرف ہ سے شعر دینا تھا۔ ------------------------------------------------- مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ معذرت خواہ ہوں ۔۔
شمشاد نے کہا: ضبط آپ کو حرف ہ سے شعر دینا تھا۔ ------------------------------------------------- مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ معذرت خواہ ہوں ۔۔
غ۔ن۔غ محفلین مئی 7، 2012 #931 ٹھوکر سے میرا پاؤں تو زخمی ہوا ضرور رستے میں جو کھڑا تھا وہ کہسار ہٹ گیا
عمر سیف محفلین مئی 8، 2012 #933 چاند کیا شے ہے ترا دھندلا سا اک نقشِ قدم چاندنی کیا ہے تری گرد خرام ناز ہے
شمشاد لائبریرین مئی 8، 2012 #934 حیلہ جُو ویسے بھی ہوتے ہیں زمانے والےاس پہ آئی نہ ہمیں بات چھپانی لوگو(فراز)
عمر سیف محفلین مئی 8، 2012 #935 خط میں مجھے اُوّل تو سُنائی ہیں ہزاروں آخر میں یہ لکھا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
فرحت کیانی لائبریرین مئی 8، 2012 #936 اے خدا لوگ بنائے تھے اگر پتھر کے میرے احساس کو شیشہ نہ بنایا ہوتا
شمشاد لائبریرین مئی 8، 2012 #937 فرحت دوسرے مصرعے میں لفظ "تو" نہیں ہے۔ صحیح مصرعہ ایسے ہے : میرے احساس کو شیشہ نہ بنایا ہوتا
شمشاد لائبریرین مئی 8، 2012 #938 فرحت یہ تو حروف تہجی کی مناسبت سے شعر لکھنے کا دھاگہ ہے۔ آپ غالباً اسے بیت بازی کا دھاگہ سمجھی ہیں۔
شمشاد لائبریرین مئی 8، 2012 #939 دھوکا کریں، فریب کریں یا دغا کریں ہم کاش دوسروں پہ نہ تہمت دھرا کریں (انور شعور)
فرحت کیانی لائبریرین مئی 8، 2012 #940 شمشاد نے کہا: فرحت دوسرے مصرعے میں لفظ "تو" نہیں ہے۔ صحیح مصرعہ ایسے ہے : میرے احساس کو شیشہ نہ بنایا ہوتا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شکریہ شمشاد بھائی۔ مجھے بھی شک ہو رہا تھا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ بہت دنوں بعد شاعری کی طرف آنا ہوا ہے۔ شعر بھولنا شروع ہو گئی ہوں۔ اور یاد دہانی کا بھی شکریہ۔ میں نے تو اپنی طرف سے بیت بازی والے دھاگے میں پوسٹ کی تھی۔
شمشاد نے کہا: فرحت دوسرے مصرعے میں لفظ "تو" نہیں ہے۔ صحیح مصرعہ ایسے ہے : میرے احساس کو شیشہ نہ بنایا ہوتا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شکریہ شمشاد بھائی۔ مجھے بھی شک ہو رہا تھا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ بہت دنوں بعد شاعری کی طرف آنا ہوا ہے۔ شعر بھولنا شروع ہو گئی ہوں۔ اور یاد دہانی کا بھی شکریہ۔ میں نے تو اپنی طرف سے بیت بازی والے دھاگے میں پوسٹ کی تھی۔