اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
ضبطِ ملال و غم سے بھی کام چلا نہ اے شباب
خاک ہی اُڑ کے رہ گئی آہ دل تباہ میں
(شباب بدایونی)
 

ماہی احمد

لائبریرین
نہیں آتا! :(
دل کر رہا ہے "تو" کو "طو" لکھ کر
طو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے
یہ مانا کہ محفل جواں ہے حسیں ہے
لکھ دوں
مگر یہ گانوں کی لڑی نہیں۔۔۔ افسوس
 

شمشاد

لائبریرین
فردا محض فسوں کا پردا، ہم تو آج کے بندے ہیں
ہجر و وصل وفا اور دھوکا سب کچھ آج پہ رکھتا ہے
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
کل چودھویں کی رات تھی، شب بھر رہا چرچا تیرا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے، کچھ نے کہا چہرا تیرا
(ابن انشاء)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
6925.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
(داغ دہلوی)
 
Top