اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
نہ رونا ہے طريقے کا نہ ہنسنا ہے سليقےکا
پريشانی ميں کوئی کیا جی سکے، ہو نہيں سکتا
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہم نشیں مت کہہ کہ برہم کرنہ بزمِ عیشِ دوست
واں تو میرے نالے کو بھی اعتبارِ نغمہ ہے
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر کوئی نہیں آ رہا تو میں خود ہی اس کھیل کو آگے بڑھا دیتا ہوں۔

تیرے الطاف و عنایت کی نہ تھی حد ورنہ
ہم تو تقصیر ہی تقصیر ہوا کرتے تھے
(مصطفیٰ زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
چنگ و نَے رنگ پہ تھے، اپنے لہو کے دَم سے
دل نے لَے بدلی تو مدھم ہُوا ہر ساز کا رنگ
(فیض احمد فیض)
 
Top