اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

غ۔ن۔غ

محفلین
ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہے
کبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
( ادا جعفری)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ تو خیر اچھا ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
وہ ذرا سی بات کیا تھی جس پہ یارانے گئے

(شاعر : نا معلوم)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا
بجتے رہے ہواؤں سے دَر تم کو اس سے کیا

پروین شاکر
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے شعر نہیں ملا۔ جو بھی ملا، وہ پہلے ہی لکھے جا چکے ہیں۔
-------------------------------------------------------------

جینے میں یوں تو کونسی جینے کی بات ہے
پھر بھی عجیب چیز، فریبِ حیات ہے
(عبد الحمید عدم)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
چاہی تھی دل نے تجھ سے وفا کم بہت ہی کم
شاید اسی لیے ہے گلہ کم بہت ہی کم

محبوب خزاں ( محمد محبوب صدیقی )
 

اوشو

لائبریرین
خوں رلاتا ہے یہ تقسیم کا انداز مجھے
کوئی دھنوان یہاں پر کوئی نردھن دیکھوں
دن کے ہاتھوں میں فقط ایک سلگتا سورج
رات کی مانگ ستاروں سے مزین دیکھوں
 

شمشاد

لائبریرین
دل یہ کہتا ہے شاید ہو فسردہ تو بھی
دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں
(احمد فراز)
 

ماہی احمد

لائبریرین
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
 

شمشاد

لائبریرین
سنا ہے لوگ اُسے آنكھ بھر كے دیكھتے ہیں
تو اس کے شہر میں‌کچھ دن ٹھہر کے دیکھتےہیں
(احمد فراز)
 
Top