اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
ڑ سے شعر بنا کر ہم نے
حیراں سب کو کر ڈالا ہے
جھگڑا ہے بیکار کا صاحب
آپ نے جس میں سر ڈالا ہے
ابنِ منیب
 

سیما علی

لائبریرین
سنبھلنے دے مجھے اے نا اُمیدی ! کیا قیامت ہے
کہ دامانِ خیالِ یار ، چُھوٹا جائے ہے مُجھ سے۔۔۔

غالب
 

سیما علی

لائبریرین
طوِیل ہجر کا یہ جبر ہے، کہ سوچتا ہُوں !
جو دِل میں بستا ہے، اب ہاتھ بھی لگاؤں اُسے
اُسے بُلا کے مِلا عُمر بھر کا سنّاٹا
مگر یہ شوق، کہ اِک بار پھر بلاؤں اُسے

.
احمد ندیم قاسمی
 

سیما علی

لائبریرین
غمِ عاشقی سے کہہ دو راہِ عام تک نہ پہنچے
مجھے خوف ہے یہ تہمت میرے نام تک نہ پہنچے


(شکیل بدایونی)
 
Top