قصور ھو تو ھمارے حساب میں لکھ دے محبتوں میں جو احسان ھو ، تمھارا ھو!!!!!! پر و ین شاکر
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,181 قصور ھو تو ھمارے حساب میں لکھ دے محبتوں میں جو احسان ھو ، تمھارا ھو!!!!!! پر و ین شاکر
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,182 کب پان رقیبوں کو عنایت نہیں ہوتے کس روز مرے قتل کا بیڑا نہیں اٹھتا (منیرؔ شکوہ آبادی)
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,183 گہرے سُروں میں عرضِ نوائے حیات کر سینے پہ ایک درد کی سِل رکھ کے بات کر!! مجید امجد
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,184 لپٹا جو بوسہ لے کے تو بولے کہ دیکھیے یہ دوسری خطا ہے وہ پہلا قصور تھا (نامعلوم)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 15، 2020 #1,185 موت سے قبل یہ احساس سُکوں دے گا مُجھے تیرا دیکھا ہوا میں ہوں! میرا دیکھا ہوا تُو جناب راکب مختار
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,186 نزاکت اس گل رعنا کی دیکھیو انشاؔ،،، نسیم صبح جو چھو جائے رنگ ہو میلا انشااللہ خاں انشاء
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,187 وہ تعلق ہے ترے غم سے کہ اللہ اللہ !!! ہم کو حاصل ہو خوشی بھی تو گوارا نہ کریں علیم اخترؔ
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 15، 2020 #1,188 ہم اپنے بھولنے والوںکو چاہتے ہیں حفیظ وہ اپنے چاہنے والوں کو بھول جاتے ہیں حفیظ ہوشیارپوری
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,189 ہم ہیں احساس کے سیلاب زدہ ساحل پر دیکھیے ہم کو کہاں لے کے کنارا جائے (عزیز بانو داراب وفا)
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,190 ہم حقیقت ہیں،تو تسلیم نہ کرنے کا سبب؟ ہاں اگر حرفِ غلط ہیں تو،مٹا دو ہم کو!!!! ﺍﺣﺴﺎﻥ ﺩﺍﻧﺶ
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,191 یہ جو دنیا ہے اسے اتنی اجازت کب ہے ہم پہ اپنی ہی کسی بات کا غصہ اترا (ابھیشیک شکل)
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,192 اے طُور کوئی جلوۂ باقی تبرکاََ!!!! آیا ہُوں آزمائشِ تابِ نظر کو میں سیماب اکبرآبادی
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,193 بہت سے کام کرنے تھے لیاقتؔ جنہیں میں باری باری کر رہا تھا (لیاقت جعفری)
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,194 بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجیے منزل نہیں ہوں ، خضر نہیں ، راہزن نہیں منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے!!!!!!!!!! ساغر صدیقی
بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجیے منزل نہیں ہوں ، خضر نہیں ، راہزن نہیں منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے!!!!!!!!!! ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,195 پاؤں میں لپٹی ہُوئی سب کے زنجیرِ انا!!!!!!! سب مسافر ہیں یہاں، لیکن سفر میں کون ہے توصیف تبسّم
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2020 #1,196 تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات! (علامہ اقبال)
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین ستمبر 16، 2020 #1,197 ٹکڑے پڑے تھے راہ میں تصویر کے بہت، لگتا ھے کوئی دیوانہ سمجھدار ھو گیا (نامعلوم)
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 16، 2020 #1,198 ثابت ہوا فضول ہے اظہار آرزو کہیے تو کیا ہو اور نہ کہیے تو کیا نہ ہو
شمشاد لائبریرین ستمبر 16، 2020 #1,199 جانے وہ کون تھا اور کس کو صدا دیتا تھا اس سے بچھڑا ہے کوئی اتنا پتہ دیتا تھا (راجیندر منچندا بانی)
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 16، 2020 #1,200 حسن کو سمجھنے کو عمر چاہیے جاناں دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں پروین