عشق میں تیرے کوہِ غم سر پہ لیا، جو ہو سو ہو عیش و نشاطِ زندگی چھوڑ دیا، جو ہو سو ہو
اوشو لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,141 عشق میں تیرے کوہِ غم سر پہ لیا، جو ہو سو ہو عیش و نشاطِ زندگی چھوڑ دیا، جو ہو سو ہو
حاتم راجپوت لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,142 غروبِ خاور سے کچھ ہی پہلے جدا ہوئے ہم وہ وقت گرچہ زوال کا تھا،کمال کا تھا
اوشو لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,143 فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
ماہی احمد لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,144 ہر مشکل حرف میرے لئیے ہی ہے کیا؟ فاصلے ایسے بھی ہوں گے کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا وہ میرےاور میرا نہ تھا
ہر مشکل حرف میرے لئیے ہی ہے کیا؟ فاصلے ایسے بھی ہوں گے کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا وہ میرےاور میرا نہ تھا
سید عاطف علی لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,145 فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو اتر سکتے ہیں گردوں سےقطار اندر قطار اب بھی
سید عاطف علی لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,146 قضا کے سامنے بیکار ہوتے ہیں حواس اکبر کھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بینا نہیں ہوتیں
سید عاطف علی لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,147 کوئی نہیں جو یار کی لادے خبر مجھے اے سیلِ اشک تو ہی بہا دے ادھر مجھے
ماہی احمد لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,148 گلوں میں رنگ بھرے، باد نو بہار چلے چلے بھی آو کے گلشن کا کاروبار چلے
ع عندلیب محفلین جولائی 6، 2015 #1,149 لاویں ہماری خاک پر اس کینہ ور کو بھی بہ کہہ مریں گے اپنے ہر اک مہرباں سے ہم
سید عاطف علی لائبریرین جولائی 6، 2015 #1,151 مسحور اک طلسم ِ ندیدہ سے عمر بھر تھامے چراغ تیرا نشاں ڈھونڈتے رہے۔ میرا ہی ایک شعر۔
ع عندلیب محفلین جولائی 6، 2015 #1,152 وہ کم نما و دل ہے شائق کمال اس کا جو کوئی اس کو چاہے ظاہر ہے حال اس کا
سید عاطف علی لائبریرین جولائی 9، 2015 #1,154 ہے کہاں تمنا کا ،دوسرا قدم یارب ہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
نازنین شاہ محفلین نومبر 29، 2015 #1,156 اداس ہونٹوں پہ مسکراہٹ کے پھول آئیں تو جان لینا کہ دل کے اندر کوئی اداسی بہت اداسی میں ڈھل رہی ہے
محمد تابش صدیقی منتظم نومبر 29، 2015 #1,157 بیانِ غم کی تمہیدوں میں چشمِ خونچکاں میری کتابِ دل کے دیباچے میں خوں آلودہ تحریریں
حمیرا عدنان محفلین نومبر 29، 2015 #1,158 پہلا سا کہاں ہے میری رفتار کا عالم آئے گردشِ دوراں ذرا تھم تھم کے چلا کر
نازنین شاہ محفلین نومبر 29، 2015 #1,159 تیرے وعدوں کی قسم سر رکھ دیا دہلیز پر باب رحمت کھولنے میں اب بھی کیوں تاخیر ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 14، 2020 #1,160 ٹوٹے ہوئے خوابوں کے طلب گار بھی آئے اے جنس گراں تیرے خریدار بھی آئے (شعیب نظام)