اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
زہے میری بے زبانی! کہ جو رشکِ صد زباں ہے!
کبھی گوشِ دل سے سنیے مری خامشی کی باتیں
(سرور عالم رازسرور)
 

الف عین

لائبریرین
سوندھی مٹی کی مہک دور سے آتی ہے مجھے
سرد رحمت کی خبر آ کے سناتی ہے مجھے
اعجاز عبید

شگفتہ۔۔۔ تم نے کہیں بارش کا شعر لکھنے کا کہا تھا نا۔۔ یہیں یاد آ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
(اختر انصاری)
 

ہما

محفلین
عجیب سانحہ مجھ پر گُزر گیا یارو
میں‌اپنے سایہ سے کل رات ڈر گیا یارو
 

حسن علوی

محفلین
شہر برباد ہو رہا ھے ابھی
اور تو ھے کہ سو رہا ھے ابھی

دیکھ ویران ہو رہا ھے جہاں
اور تو دیغ دھو رہا ھے ابھی

تیرے اندر بھی کوئی دکھ میں ھے
میرے اندر بھی رو رہا ھے کوئی

(فرحت عباس شاہ)
 

حسن علوی

محفلین
شہر برباد ہو رہا ھے ابھی
اور تو ھے کہ سو رہا ھے ابھی

دیکھ ویران ہو رہا ھے جہاں
اور تو داغ دھو رہا ھے ابھی

تیرے اندر بھی کوئی دکھ میں ھے
میرے اندر بھی رو رہا ھے کوئی

(فرحت عباس شاہ)
 

شمشاد

لائبریرین
حسن آپ کو تو ع کے بعد غ سے شعر دینا تھا، یہ ش سے کہاں دے دیا اور وہ بھی دو دفعہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
غمِ حیات کا جھگڑا مٹا رہا ہے کوئی
چلے بھی آؤ کہ دنیا سے جا رہا ہے کوئی
(سردار انجم)

اب ' ف '
 

سارہ خان

محفلین
قاصد جو تھا بہار کا نا معتبر ہُوا
گلشن میں بندوبست برنگِ شِگر ہُوا

خواہش جو شاخِ حرف پہ چٹکی، بِکھر گئی
آنسو جو دِل میں بند رہا، وہ گُہر ہُوا
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں خیال کے آباد کردہ گلشن میں
ہے ایک گل کہ ہے ناواقفِ بہار ابھی
(فیض احمد فیض)
 

الف عین

لائبریرین
لبوں پہ اس کے کبھی بددعا نہیں ہوتی
بس ایک ماں ہے جو مجھ سے خفا نہیں ہوتی
منور رانا
 

شمشاد

لائبریرین
ماضی پہ ندامت ہوتمہیں یا کہ مسرت
خاموش پڑا سوئے گا وا ماندۂ الفت
(فیض احمد فیض)
 
Top