اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سارہ خان

محفلین
نہ گلا کیا نہ خفا ہُوئے، یونہی راستے میں جُدا ہُوئے
نہ تُو بے وفا نہ میں بے وفا، جو گزر گیا سو گزر گیا
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ مری خاک نشینی کے مزے کیا جانے
جو مری طرح، تری راہ میں آباد نہیں

لاؤ اک سجدہ کروں عالمِ بدمستی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں

ساغر صدیقی نے نظامی کے مقطعہ پر مصرع لگا کر، اسکو امر کردیا ہے۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں
یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر
چلے تھے یار کے مل جائے گی کہیں نہ کہیں

(فیض)

۔
 

فاتح

لائبریرین
اے مفتیء بد کیش نہ کر فتویٰ فروشی
کیا تو بھی نہیں لائقِ تعزیرِ خرابات
(احمد فراز)
 

محمد وارث

لائبریرین
پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے ترے کُوچے کا پتہ
تیرے حالات نے کیسی تری صورت کر دی

مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تری الفت نے محبت مری عادت کر دی

(احمد ندیم قاسمی)

۔
 

سارہ خان

محفلین
تجھ کو خط لکھنے کے تیور بُھول گئے
آڑی تِرچھی سطریں لکھتا رہتا ہوں

تیرے ہجر میں اور مجھے کیا کرنا ہے
تیرے نام کتابیں لکھتا رہتا ہوں

( محسن نقوی )
 

الف عین

لائبریرین
چاندی سونا دیکھوں میں
مئی میں کیا دیکھوں میں
مابدولت۔۔ نہیں مطلب بندہ نا چیز۔ مابدولت تو آج کل محض ساجد ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خاموش رتجگوں کا دھواں تھا چہار سو
نکلا کب آفتاب مجھے تو پتہ نہیں

امجد وہ آنکھیں جھیل سی گہری تو ہیں مگر
ان میں کوئی بھی عکس مرے نام کا نہیں

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ذ کے بعد ر سے


رسمِ وفا کدھر گئی، تیری ادا کو کیا ہوا
شہر تو ہے وہی مگر آب و ہوا کو کیا ہوا

رسم و رواجِ شہر میں پیشہ ہے اک گداگری
مانگے پھرے ہے بھیک کیوں، فرماں روا کو کیا ہوا

(لطیف ساحل)

۔
 
Top