ا اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے بشیر بدر
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #1,361 ا اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے بشیر بدر
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2020 #1,362 بھلا ہو پیر مغاں کا ادھر نگاہ ملے فقیر ہیں کوئی چلو خدا کی راہ ملے داغؔ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,363 پہلے پہل تو جی نہ لگا پردیس کے ان لوگوں میں رفتہ رفتہ اپنے ہی گھر سے سارے باطے ٹوٹے۔۔۔۔ منیر نیازی
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,364 توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے بندہ پرور جائیے، اچھا ، خفا ہو جائیے حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,365 ٹوٹا تو ہوں مگر ابھی بکھرا نہیں فراز میرے بدن پہ جیسے شکستوں کا جال ہو احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,366 ثمر بھی ہے کبھی قسمت میں کیا حساب لگانا ہمیں تو باغ تماشا ہے خواب خواب لگانا (ظفر اقبال)
شمشاد لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,367 جانے والے نے ہمیشہ کی جدائی دے کر دل کو آنکھوں میں دھڑکنے کے لیے چھوڑ دیا جاوید صبا
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,368 چاند رات ہے ، میں ہوں اور یہ تنہائی ہے ہائے کس کڑے وقت میں تری یاد آئی ہے شاعر یاد نہیں
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,369 حسن صورت چند روزہ' حسن سیرت مستقل اس سے خوش ہوتی ہیں آنکھیں' اس سے خوش ہوتا ہے دل اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ؤ ہ ھ ء ی ے
حسن صورت چند روزہ' حسن سیرت مستقل اس سے خوش ہوتی ہیں آنکھیں' اس سے خوش ہوتا ہے دل اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ؤ ہ ھ ء ی ے
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,370 خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,371 دل دے تو اس مزاج کا پروردگار دے غم کی گھڑی کو بھی ہنس کر گزار دے
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,372 ذلت کے گھڑوں میں گر چکے ہیں ہم اے خدا اب تو ہم پہ رحم فرما دے
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,373 رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,374 ہم نہ ہونگے تو کون منائے گا تمہیں یہ بری بات ہے ہر بات پہ روٹھا نہ کرو
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,375 زندگی کیا تری آہٹ کی صدا ہو جیسے بندگی کیا، ترے ملنے کی دعا ہو جیسے
شمشاد لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,377 سیما علی نے کہا: زندگی کیا تری آہٹ کی صدا ہو جیسے بندگی کیا، ترے ملنے کی دعا ہو جیسے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے روشن ہے نگہ ، آئنہ دل ہے مکدر علامہ اقبال
سیما علی نے کہا: زندگی کیا تری آہٹ کی صدا ہو جیسے بندگی کیا، ترے ملنے کی دعا ہو جیسے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے روشن ہے نگہ ، آئنہ دل ہے مکدر علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,378 ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی شاید یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں (فراز)
شمشاد لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,379 ذرا ذرا ہی سہی آشنا تو میں بھی ہوں تمہارے زخم کو پہچانتا تو میں بھی ہوں اشفاق حسین
سیما علی لائبریرین نومبر 25، 2020 #1,380 سچ جو کہتاہوں تو سچائی سے ڈر لگتا ہے خود سروں کی مجھے دانائی سے ڈر لگتا ہے