اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی پروین شاکر
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,541 اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی پروین شاکر
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,542 بڑاادب مرے کھَولے ہوئے لہُو نے کِیا کہ امتیازِشرف خود رگِ گلو نے کِیا
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,543 پرے ہے چرخ نیلی فام سے منزل مسلماں کی ستارے جس کی گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,544 تیرے مقتل بھی ہمیں سے آباد ہم بھی زندہ ہیں دعا سے تیری تو بھی نادم ہے زمانے سے فراز وہ بھی ناخوش ہیں وفا سے تیری
تیرے مقتل بھی ہمیں سے آباد ہم بھی زندہ ہیں دعا سے تیری تو بھی نادم ہے زمانے سے فراز وہ بھی ناخوش ہیں وفا سے تیری
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,545 ٹوٹ کر اپنی اُڑانوں سے ، پرندے آئے سانپ کی آنکھیں درختوں پہ بھی اب اگنے لگیں
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,546 ثاقب بڑی توقیر ہے اس ضبطِ وفا میں ہر اشک جو آنکھ سے نہ ٹپکے وہ گہر ہے
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,547 جب بھی آتا ہے میرا نام تیرے نام کے ساتھ جانے کیوںلوگ میرے نام سے جل جاتے ہیں
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,548 چراغ اپنی وفا کے بھی کم نہ تھے لیکن اندھیری شب میں چمکتا چلا گیا وہ بھی
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,549 حادثہ شرط محبت ہے تو تسلیم مگر حادثے ہوں گے مرے قد کے برابر کتنے
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,550 خموش اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,551 دستِ قدرت نے سموئے ہیں اُجالے مجھ میں جب ضرورت ہو چراغوں کی، جلا لو مجھ کو
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,552 ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,553 ذرہ ذرہ دہر کا زندانی تقدیر ہے پردئہ مجبوری و بے چارگی تدبیر ہے آسماں مجبور ہے، شمس و قمر مجبور ہیں انجم سیماب پا رفتار پر مجبور ہیں
ذرہ ذرہ دہر کا زندانی تقدیر ہے پردئہ مجبوری و بے چارگی تدبیر ہے آسماں مجبور ہے، شمس و قمر مجبور ہیں انجم سیماب پا رفتار پر مجبور ہیں
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,554 روکا انا نے کاوشِ بے سود سے مجھے اس بت کو اپنا حال سنانے نہیں دیا
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,555 زاہد نے میرا حاصل ایماں نہیں دیکھا رخ پر تیری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا ہر حال میں بس پیش نظر ہے وہی صورت میں نے کبھی روئے شبِ ہجراں نہیں
زاہد نے میرا حاصل ایماں نہیں دیکھا رخ پر تیری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا ہر حال میں بس پیش نظر ہے وہی صورت میں نے کبھی روئے شبِ ہجراں نہیں
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,556 سوال ان کا جواب ان کا،سکوت ان کا خطاب ان کا ہم ان کی محفل میں سر نہ کرتے خم تو اور کیا کرتے
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,557 شرم اک ادائے ناز ہے اپنے ہی سے سہی ہیں کتنے بے حجاب کہ ہیں یُوں حجاب میں
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,558 صبر ہر بار اختیار کیا ہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا عادتاً تم نے کر لئے وعدے عادتاً ہم نے اعتبار کیا
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,560 طوفاں نہیں گزرے کہ بیاباں نہیں گزرے ہم مرحلہ زیست سے آساں نہیں گزرے