حادثہ رونما نہ ہو جائے درد دل سے جدا نہ ہو جائے
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,582 خاک سے تابہ فلک، خواب کا پھیلا دامن کوئی کوشش نہ کہیں ،اور تمنا ہر جا مظفر علی سید
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,583 دل ہاتھ پہ رکھا ہے کوئی ہے جو خریدے؟ دیکھوں تو ذرا میں بھی خریدار کی صُورت
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,584 ڈالتے ا س پہ کمندیں ، وہ کوئی چاند نہ تھا سو جتن سب نے کیے ، ہاتھ نہ آیا سورج قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,585 ذرا ان کی شوخی تو دیکھیے لیے زلف زخم شدہ ہاتھ میں میرے پیچھے آئے دبے دبے مجھے سانپ کہہ کے ڈرا دیا
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,586 رُوٹھے لوگوں کو منانے میں مزہ آتا ہے جان کر آپ کو ناراض کیا ہے میں نے
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,587 زندگی پاؤں نہ دھر جانبِ انجام ابھی میرے ذمے ہیں ادھورے سے کئی کام ابھی ابھی تازہ ہے بہت گھاؤ بچھڑ جانے کا گھیر لیتی ہے تیری یاد سر ِشام ابھی
زندگی پاؤں نہ دھر جانبِ انجام ابھی میرے ذمے ہیں ادھورے سے کئی کام ابھی ابھی تازہ ہے بہت گھاؤ بچھڑ جانے کا گھیر لیتی ہے تیری یاد سر ِشام ابھی
سیما علی لائبریرین فروری 28، 2021 #1,588 سُلگ رہی ہیں نہ جانے کس آنچ سے آنکھیں نہ آنسوؤں کی طلب ہے نہ رتجگوں کی جلن
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,589 شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میں عیب بھی کرنے کو ہنر چاہئیے ( میر تقی میر)
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,590 صدیاں تیری سمیٹ کے جو لے گیا قتیل اب تیرے پاس لوٹ کے وہ پل نہ آئے گا قتیل شفائی
شمشاد لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,591 ضروری تو نہیں اک فصل گل ہو جنوں کے اور بھی موسم بہت ہیں کرامت بخاری
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,592 طلوع شمس و قمر سے پہلے میں تجھ پہ آقا درود بھیجوں ہر ایک شام و سحر سے پہلے میں تجھ پہ آقا درود بھیجوں اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
طلوع شمس و قمر سے پہلے میں تجھ پہ آقا درود بھیجوں ہر ایک شام و سحر سے پہلے میں تجھ پہ آقا درود بھیجوں اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,594 عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,595 غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,596 فلک، ستارے، زمیں، پھول اور میری آنکھیں ہر ایک شے کو جہاں میں ہے احترامِ حسین ع
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,597 قصہ دارو رسن ہی سہی ، کچھ بات کرو کسی عنوان سے تو ذکرِ قد و گیسو نکلے
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,598 کیسے کروں بیان میں رُتبہ حسین ع کا ناناؐ کے دِیں کے واسطے صدقہ حسین ع کا غلبہ ہے آج پھر سے، غاصب یزید کا مقصود پھر ہے آج وہ جذبہ حسین ع کا
کیسے کروں بیان میں رُتبہ حسین ع کا ناناؐ کے دِیں کے واسطے صدقہ حسین ع کا غلبہ ہے آج پھر سے، غاصب یزید کا مقصود پھر ہے آج وہ جذبہ حسین ع کا
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,599 گونگے لبوں پہ حرفِ تمنا کیا مجھے کس کور چشم شب میں ستارا کیا مجھے
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #1,600 لطف نہیں جفا سہی، زیست نہیں قضا سہی غمزۂ ناروا سہی، عشق کا کچھ صِلہ تو دو