دمک رہا ہے ایک چاند سا جبیں پہ اب تلک گریزپا محبتوں کا کوئی پل ٹھہر گیا پروین شاکر
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 3، 2021 #1,901 دمک رہا ہے ایک چاند سا جبیں پہ اب تلک گریزپا محبتوں کا کوئی پل ٹھہر گیا پروین شاکر
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,902 ڈر تو مجھے کس کا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا پر حال یہ افشاں ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا (مومن)
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,903 ذرا سی بات پے ہر رسم توڑ آیا تھا دلِ تباہ نے بھی کیا مزاج پایا تھا (جان نثار اختر)
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,904 رات جب پھول کے رخسار پہ دھیرے سے جھکی چاند نے جھکے کے کہا اور ذرا آہستہ پروین شاکر
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,905 ڑ کو ڑ پڑھتے ہوئے اٹکتی ہے زباں میری خدایا اب تو کردے مشکل آساں میری
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 4، 2021 #1,906 زمیں کے حلقے سے نکلا تو چاند پچھتایا کشش بچھانے لگا ہے ہر اگلا سیارہ پروین شاکر
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,907 زندگی پاؤں نہ دھر جانبِ انجام ابھی میرے ذمے ہیں ادھورے سے کئی کام ابھی ابھی تازہ ہے بہت گھاؤ بچھڑ جانے کا گھیر لیتی ہے تیری یاد سر ِشام ابھی
زندگی پاؤں نہ دھر جانبِ انجام ابھی میرے ذمے ہیں ادھورے سے کئی کام ابھی ابھی تازہ ہے بہت گھاؤ بچھڑ جانے کا گھیر لیتی ہے تیری یاد سر ِشام ابھی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,909 سُلگ رہی ہیں نہ جانے کس آنچ سے آنکھیں نہ آنسوؤں کی طلب ہے نہ رتجگوں کی جلن
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,910 شعلہ درد بجھے دیر ہوئی ہے لیکن وہی تابندگی دیدہ تر ہے کہ جو تھی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,911 صحرا و کوہ سے نہیں اٹھی صدائے درد وہ قیس و کوہ کن کے ٹھکانے کِدھر گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اختر شیرانی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,912 ضو فشاں میرے صنم خانہ افکار میں ہے لبِ معصوم کوئی ،لعلِ بدخشاں کوئی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,913 طرزؔ! بہت دن جھیل چکے تم دنیا کی زنجیروں کو توڑ کے پنجرہ اب تو تمہیں ہے دیس پیا کے جانا جی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,914 ظلم سہنا بھی ہوا ظلم ہی،اک حد کے بعد خامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,915 عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے آلِ نبیؐ نے لکھ دیا، سارا نصاب ریت پر
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,916 غرورِ ہستی نے مارڈالاوگرنہ ہم لوگ جی ہی لیتے کسی کی آنکھ کا نور ہو کر،کس کے دل کا قرار بن کر
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,917 فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا (عدیم ہاشمی)
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,918 قصے تیری نظر نے سنائے نہ پھر کبھی ہم نے بھی دل کے داغ دکھائے نہ پھر کبھی (ناصر کاظمی)
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,919 کہوں کس سے قصۂ درد و غم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے جو انیس ہے تری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے اکبر الہ آبادی
کہوں کس سے قصۂ درد و غم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے جو انیس ہے تری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین جون 4، 2021 #1,920 گوشہ آنکھوں کے دریچوں میں جو نم سا ہوگا دِل کی گہرائی میں رِستا ہوا غم سا ہوگا