اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
بعد مدت انہیں دیکھ کر یوں لگا
جیسے بیتاب دل کو قرار آ گیا
آرزوؤں کے گل مسکرانے لگے
جیسے گلشن میں جانِ بہار آ گیا
(روشن نندا)
 

شمشاد

لائبریرین
تم جو سوچو وہ تم جانو ہم تو اپنی کہتے ہیں
دیر نہ کرنا گھر جانے میں ورنہ گھر کھو جائیں گے
(ندا فاضلی)
 

شمشاد

لائبریرین
چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
کتنے غم تھے جو تیرے غم کے بہانے نکلے
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
دائم پڑا ہوا تیرے در پہ نہین ہوں میں
خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں
(چچا)

ڈ
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تھوڑی تاخیر ہو گئی،
لیکن جب ضبط آنلائن ہوں تو شاعری میں ان سے مقابلہ بہت مشکل ہے۔ خیر اب “ ڈ “ سے

ڈر تو مجھے کس کا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
پر حال یہ افشاں ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
(مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا سامان ہو گئے
پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں ہو گئے
(تسلیم فاضلی)
 

شمشاد

لائبریرین
صبو کو دور میں لاؤ بہار کے دن ہیں
ہمیں شراب پلاؤ بہار کے دن ہیں
(عبدالحمید عدم)
 
Top